بالی وڈ اداکار سمیر سونی تین دہائیوں سے شوبز انڈسٹری میں سرگرم ہیں، وہ کئی بالی وڈ فلموں کا حصہ رہے ہیں، جن میں 2003 کی مشہور فلم ”باغبان“ بھی شامل ہے۔

اس فلم میں سمیر سونی نے امیتابھ بچن کے ناشکرے بیٹے سنجے ملہوترا کا کردار ادا کیا تھا، تاہم اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم کی کامیابی کے باوجود انہیں کوئی نیا کام نہیں ملا۔

ایک انٹرویو میں اداکار سمیر سونی نے 2003 میں باغبان کی کامیابی کے بعد کے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ فلم ہٹ ہونے کے باوجود مجھے تین ماہ تک کوئی کام نہیں ملا، میں اس وقت ساحل کے قریب رہتا تھا اور ہر شام ساحل پر جا کر رویا کرتا تھا۔

’دلیپ کمار نے فلم باغبان کی پیشکش ٹھکرا دی تھی‘

سمیر سونی نے مزید کہا کہ میں خدا سے سوال کرتا کہ آخر آپ چاہتے کیا ہیں؟ میں نے سب کچھ چھوڑ دیا ہے۔ اگر آپ مجھے ہیرو نہیں بنانا چاہتے تو نہ بنائیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں ولن بنوں تو وہ بھی ٹھیک ہے لیکن اب تو وہ بھی کام نہیں مل رہا۔ میں آخر کیا کروں؟

انٹر ویو کے دوران سمیر سونی نے انکشاف کیا کہ وہ یہ سوچ کر حیران تھے کہ انہیں باغبان میں منفی کردار کیوں دیا گیا۔

سلمان کے بعد امیتابھ بچن بھی بنے’ریس 3 ’کا حصہ 30

کافی غور و فکر کے بعد انہوں نے ہدایتکار روی چوپڑا کو فون کیا اور درخواست کی کہ انہیں وہ کردار دیا جائے جس میں زیادہ تر سین امیتابھ بچن کے ساتھ ہوں۔

باغبان کے بعد اگرچہ سمیر سونی کو 3 ماہ تک کوئی کام نہیں ملا لیکن پھرانہیں ٹی وی شو ، جسی جیسی کوئی نہیں ، میں موقع ملا جو ان کے کریئر کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔

سمیر سونی نے کئی کامیاب بالی وڈ فلموں میں کام کیا جن میں فیشن، چہرے، دی بگ بل، ویواہ’، بتی گل ،میٹر چالو، آئی ہیٹ لو اسٹوریز، آئی می اور میں، نکما اور ممبئی ساگا وغیرہ شامل ہیں۔

More

Comments
1000 characters