معروف بھارتی اداکارگووندا نے بالی ووڈ میں ان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا انکشاف کیا۔ جنہوں نے ان کی فطرت میں بڑی تبدیلی پیدا کی۔

مکیش کھنہ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں گووندا نے کہا کہ ان سازشوں کے بعد ان کا رویہ بدل گیا اور وہ اس کے اثرات کو محسوس کرنے لگے۔

گووندا نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ ان کی زندگی میں کئی مشکلات آئیں،یہاں تک کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

گووندا کی اہلیہ کا مقبول لیکن متنازع رئیلٹی شو میں شرکت کا امکان

اداکار نے کہا کہ جب وہ سو کروڑ کی فلموں کے کام سے انکار کرتے تھے، تو میڈیا میں یہ خبریں آتی تھیں کہ ان کے پاس کام نہیں ہے۔ تاہم، گووندا کا کہنا تھا کہ ان کے فیصلے ہمیشہ درست تھے کیونکہ وہ ہمیشہ اپنے دل کی سنتے تھے۔

سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق سوال کے جواب میں گووندا نے کہا کہ انڈسٹری میں کئی لوگوں نے ان کے خلاف سازشیں کیں اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان سازشوں کا مقصد انہیں بالی ووڈ سے باہر نکالنا تھا، جس کے بعد ان کی زندگی میں مزید تبدیلیاں آئیں۔

کرن جوہر نے اپنے نام سے متعلق بڑا مقدمہ جیت لیا، نئی فلم کی ریلیز رُک گئی

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ان کی جان لینے کی کوششیں بھی کی گئیں۔ گووندا نے بتایا کہ ان کے گھر کے باہر سے مسلح افراد پکڑے گئے اور ان پر مختلف حربے آزمانے کی کوشش کی گئی تاکہ انہیں ختم کیا جا سکے۔ ان حالات کے بعد گووندا نے سوچا کہ آیا وہ سیاست میں قدم رکھیں یا نہیں، اور آخرکار انہوں نے اپنے دل کی بات سنی اور سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔

گووندا کا کہنا تھا کہ ان سازشوں کے بعد ان کی فطرت میں جو تبدیلی آئی وہ ان کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوئی۔ بالی ووڈ سے دور رہنے کے باوجود گووندا کبھی کبھار رئیلٹی شوز میں مہمان کے طور پر نظر آتے ہیں۔ گزشتہ چھ برسوں میں انہوں نے کوئی نئی فلم نہیں کی، لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ سو کروڑ کی فلموں کے لیے کام کرنے سے انکار کر چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ آئینے میں خود کو دیکھتے تو کبھی خود کو برا بھلا کہتے، لیکن وہ ہمیشہ یقین رکھتے تھے کہ جو فیصلہ کیا وہ درست تھا۔

More

Comments
1000 characters