ایک تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ پالتو کتّے کی شکل مالک سے ملنے لگتی ہے۔

2015 کی ایک تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ پالتو کتے اکثر اپنے مالکوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ لمبے بالوں والی خواتین اکثر لمبے کانوں والے کتوں کو پسند کرتی ہیں، جب کہ چھوٹے بالوں والی خواتین کو نوکیلے کان والے کتے پسند آتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم پالتو جانور، لوگوں یا ان چیزوں کو پسند کرتے ہیں جو ہمارے جیسی نظر آتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ بھی بتائی گئی ہے کہ ہم ہر روز آئینے میں اپنا چہرہ دیکھتے ہیں۔

ایک علمی سائنسدان آرٹ مارک مین بتاتے ہیں کہ کتے کا انتخاب کرتے وقت ہم اکثر جان بوجھ کر فیصلہ کرنے کی بجائے اپنی جبلت پر بھروسہ کرتے ہیں۔

اس احساس کی ایک وجہ یہ ہے کہ کتا ہمارے لیے مانوس معلوم ہوتا ہے، جو اسے زیادہ دلکش بنا دیتا ہے۔

پالتو کتے کی شرارت، بیٹری چبا کر گھر میں آگ لگا دی، ویڈیو وائرل

آرٹ مارک مین کے مطابق تصور کریں کہ آپ ایک پالتو کتوں کے شیلٹر میں ہیں، ممکن ہے کہ آپ ہر کتے کی مخصوص خصوصیات پر توجہ نہ دے رہے ہوں، بلکہ مجموعی احساس پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہے ہوں۔ یہ سمجھنے کے لیے کہ آپ کسی خاص طریقے سے کیوں محسوس کرتے ہیں، آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ اس کی وجہ کیا ہے۔ ایک چیز جو اس احساس کو متاثر کرتی ہے وہ واقفیت ہے، کسی ایسی چیز کو پسند کرنا اکثر آسان ہوتا ہے جو مانوس محسوس ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کتے اور اس کے مالک کے درمیان مماثلت جسمانی ہو سکتی ہے یا وہ ایک جیسے نظر آسکتے ہیں یعنی مالک کی شخصیت کتے سے مل سکتی ہے۔

بی ٹی ایس رکن کے پالتو کتے کی موت ٹرینڈنگ میں کیوں ہے؟

2014 کے ایک مطالعے سے پتا چلا ہے کہ لوگ گاڑی کے مالکان کو ان کی گاڑیوں سے ملتی جلتی شکل کی بنیاد پر مل سکتے ہیں۔ بتایا گیا کہ لوگ کسی بھی چیز کو جتنا زیادہ دیکھتے ہیں ان کا پھر اس کی جانب راغب ہونے کا امکان زیادہ ہوجاتا ہے۔

مصنف مائیکل روئے کہتے ہیں کہ جتنا زیادہ ہم کسی چیز کو دیکھتے یا سنتے ہیں، اتنا ہی زیادہ ہم اسے پسند کرنے لگتے ہیں۔ اگرچہ یہ اس بات کی وضاحت نہیں کر سکتا ہے کہ آپ کو ایک مخصوص کتا کیوں پسند ہے، لیکن یہ کتے کی ملکیت کے رجحانات کی وضاحت کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کے آس پڑوس میں زیادہ تر لوگوں کے پاس لیبراڈور نامی کتا موجود ہے، تو آپ انہیں زیادہ پسند کرنا شروع کر سکتے ہیں کیونکہ آپ انہیں اکثر دیکھتے ہیں، تو آپکا دل بھی چاہنے لگتا ہے کہ وہ کتا آپ کے پاس بھی موجود ہو۔

More

Comments
1000 characters