بچوں کا قد بڑھانے کا بہترین نسخہ

10 Mar 2025
The best recipe for increasing children’s height - Ramadan Transmission

ماہر طب آغا عباس صاحب، جو رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن کی ایک اہم شخصیت ہیں، آج کے پروگرام میں تخمِ بالنگا کے حیرت انگیز فوائد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نہایت دلچسپ انداز میں معلومات فراہم کیں کہ یہ قدرتی نعمت کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور دل کے مریضوں کے لیے نہایت فرحت بخش ہے۔

ماہر طب نبویﷺ آغاعباس نے میتھی دانے کی اہمیت بتادی، بے شمار بیماریوں کاعلاج

انہوں نے تخمِ بالنگا کے صحت بخش فوائد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قدرتی جزو کولیسٹرول کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور دل کے مریضوں کے لیے نہایت فرحت بخش ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ جوڑوں، گھٹنوں، گردن اور ہاتھ کی ہڈیوں سمیت ہر قسم کے درد کے ازالے میں بھی مؤثر ہے۔

دن بھر ایکٹیو رہنا چاہتے ہیں، صبح سویرے یہ چند کام کرلیں

آغا عباس صاحب نے مزید کہا کہ اگر بچوں کو تخمِ بالنگا پلایا جائے تو ان کا قد تیزی سے بڑھنے لگتا ہے۔ اس موقع پر، انہوں نے خوشگوار انداز میں میزبان عمر شہزاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا،’آپ کی طرح لمبے ہوجاتے ہیں‘۔

More

Comments
1000 characters