ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جو نہ صرف خون میں شوگر کی سطح کو بڑھاتی ہے بلکہ جسم کے دوسرے حصوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔ انہی مسائل میں سے ایک کندھے کا درد ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں میں عام پایا جاتا ہے۔ اکثر لوگ اسے عام درد سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں، لیکن درحقیقت یہ ایک خاص بیماری فروزن شولڈر (Frozen Shoulder) کی علامت ہو سکتی ہے۔
لیکن سوال یہ ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں میں کندھے کا درد کیوں ہوتا ہے؟ اور اس سے نجات کیسے حاصل کی جا سکتی ہے؟ آئیے اسے آسان الفاظ میں سمجھتے ہیں۔
ذیابیطس کندھے کے درد کی وجہ کیسے بنتا ہے؟
ماہرین کے مطابق، جب خون میں شوگر کی سطح لمبے عرصے تک زیادہ رہتی ہے، تو اس کا اثر ہمارے جوڑوں، پٹھوں اور ہڈیوں پر بھی پڑتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں میں کندھے کے جوڑوں میں لچک کم ہونے لگتی ہے، جس کی وجہ سے کندھے سخت ہو جاتے ہیں اور حرکت کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔
شوگر کے مریضوں کو کن خشک میوہ جات سے پرہیز کرنا چاہیے؟
یہ مسائل کیوں ہوتے ہیں؟
خون میں شوگر زیادہ ہونے سے جسم میں موجود کولاجن (جوڑوں کو لچکدار رکھنے والا ایک پروٹین) سخت ہونے لگتا ہے، جس سے کندھے کی حرکت متاثر ہوتی ہے کیونکہ ٹشوز سخت ہو جاتے ہیں
ذیابیطس کی وجہ سے بعض مریضوں کے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے کندھے کے لیگامنٹس اور ٹینڈنز پر دباؤ پڑتا ہے اور درد بڑھ جاتا ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں میں جسم کے اندرونی نظام میں سوزش بڑھ جاتی ہےاور زیادہ ہوتی ہے، جو جوڑوں کے درد میں اضافہ کر دیتی ہے۔
کندھے کے درد کا علاج اور بچاؤ
اگر آپ کو کندھے میں مسلسل درد محسوس ہو رہا ہے، یا کندھے کو حرکت دینا مشکل ہو رہا ہے، تو اسے نظر انداز نہ کریں۔ خوش قسمتی سے، اس مسئلے کو قابو میں رکھنے کے کئی آسان طریقے موجود ہیں، مثلا!
بلڈ شوگر کو کنٹرول کریں، اگر شوگر کا لیول متوازن رہے تو کندھے کے درد میں بھی کمی آ سکتی ہے۔ اس کے لیے صحیح غذا، ورزش اور دوائیں لینا ضروری ہے۔
سرکہ اور دارچینی شوگر کا مرض ختم ہوجاتا ہے، حقیقت کیا ہے؟
ہلکی ورزش کریں، کندھے کی مخصوص ورزشیں، جیسے ہلکی اسٹریچنگ اور بازو کو دائرے میں گھمانا، بہت فائدہ مند ہوتی ہیں۔
گرم پانی کی سکائی کریں، اگر کندھے میں جکڑن محسوس ہو رہی ہو تو گرم پانی یا گرم تولیے سے ٹکور کریں، اس سے پٹھے نرم ہوں گے۔
درد کم کرنے والی دوائیں، اگر درد زیادہ ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے دوا یا انجیکشن لے سکتے ہیں، لیکن خود سے دوائیں استعمال نہ کریں۔
فزیوتھراپی سے مدد لیں، اگر کندھے کی حرکت محدود ہو چکی ہے، تو کسی اچھے فزیوتھراپسٹ سے مشورہ کریں تاکہ وہ صحیح ورزشیں بتا سکے۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کندھے کا درد ایک عام مسئلہ ہے، لیکن اگر وقت پر توجہ دی جائے تو اس سے بچا جا سکتا ہے۔ متوازن غذا، ہلکی ورزش، اور بلڈ شوگر کا خیال رکھنے سے کندھے کی تکلیف کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اگر درد مسلسل بڑھ رہا ہو، تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے تاکہ مسئلہ مزید سنگین نہ ہو۔
اپنے صحت کا خیال رکھیں اور ذیابیطس کے اثرات کو سمجھ کر ان کا حل نکالیں، تاکہ آپ ایک بہتر اور تکلیف سے پاک زندگی گزار سکیں۔