پراٹھا ہر کھانے کے شوقین فرد کی پسندیدہ خوراک میں شامل ہوتا ہے، لیکن اس کی لذت کے ساتھ کیلوریز بھی جڑ جاتی ہیں، جو اکثر کھانےکا مزہ خراب کردیتی ہیں۔
تاہم، کچھ آسان تراکیب سے آپ اپنے پسندیدہ پراٹھے کو بغیر کسی پریشانی کے لطف اندوز ہو کر کھا سکتی ہیں۔ یہ طریقے نہ صرف آپ کو وزن کم کرنے میں مدد دیں گے، بلکہ آپ کے پراٹھے کی لذت بھی برقرار رکھیں گے۔
عام آٹے کی جگہ متبادل آٹے کا استعمال کریں
پراٹھے کے آٹے میں تبدیلی کرکے آپ اسے صحت بخش بنا سکتے ہیں۔ گندم کے آٹے کی جگہ آپ باجرا، جوار کا استعمال کریں۔ یہ آٹے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، جو آپ کی بھوک کو کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ آٹے آپ کے پراٹھے کو ایک مزیدار ذائقہ بھی دیتے ہیں۔
رمضان افطار اسپیشل: پنیر رائس کٹلس، رمضان کی خصوصی ریسیپی
کم تیل استعمال کریں
اگرچہ گھی یا تیل میں تلنے سے پراٹھا زیادہ کرسپ اور مزیدار بن جاتا ہے، لیکن اس کے ساتھ کیلوریز بھی بڑھ جاتی ہیں۔ اس کے بجائے، آپ ایک سیلیکون برش کا استعمال کرتے ہوئے توا پر ہلکا تیل لگا سکتے ہیں یا نان اسٹک پین میں کم تیل کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کم چکنائی والے پراٹھے تیار کر سکتی ہیں جو صحت کے لیے مفید ہوں گے۔
فیلنگ کا انتخاب ہوشیاری سے کریں
پراٹھے کی فیلنگ میں تبدیلی سے آپ کیلوریز کم کر سکتے ہیں۔ آلو سے بھرے اجزاء کی جگہ سبزیاں جیسے گوبھی، پالک یا گاجر کا استعمال کریں۔ ۔ اگر آپ پنیر پسند کرتے ہیں، تو کم چربی والے پنیر یا ٹوفو کا استعمال کریں تاکہ پراٹھے کا ذائقہ برقرار رہے۔
رمضان افطار اسپیشل: سوجی کا حلوہ آسانی سے بنائیں، مزے لے کر کھائیں
چھوٹے چھوٹے پراٹھے بنائیں
پراٹھے کا سائز بہت اہم ہے۔ بڑے پراٹھے بنانے کی بجائے چھوٹے پراٹھے بنائیں تاکہ آپ کم کھائیں اور زیادہ کیلوریز سے بچ سکیں۔ آپ ان چھوٹے پراٹھوں کو دہی، چٹنی یا دال کے ساتھ کھا کر ایک متوازن اور صحت مند کھانا تیار کر سکتی ہیں۔
بیجوں کا اضافہ کریں
السی کے بیج، چیا بیج اور تل کے بیج پراٹھے کی غذائیت میں اضافہ کرتے ہیں۔ ان بیجوں کو آپ آٹے میں شامل کر سکتے ہیں یا پکانے سے پہلے پراٹھے پر چھڑک سکتے ہیں۔ یہ بیج پراٹھے کو اومیگا 3 سے بھرپور بناتے ہیں اور آپ کے جسم کو اضافی غذائیت فراہم کرتے ہیں۔
صحت مند جوڑ کا انتخاب کریں
پراٹھے عموماً اکیلے نہیں کھائے جاتے، لیکن جو چیزیں آپ ان کے ساتھ کھاتے ہیں، وہ آپ کے کھانے کو صحت مند یا غیر صحت مند بنا سکتی ہیں۔ پراٹھے کو چٹنیوں اور چینی سے بھرے اچار کے بجائے کم چربی والے دہی یا ہلکی تلی ہوئی سبزیوں کے ساتھ سرو کریں۔ تازہ پودینے کی چٹنی یا ہلکی مسالے والی سبزیاں پراٹھے کے ذائقے کو بڑھاتی ہیں، بغیر اضافی کیلوریز کے۔
ان آسان طریقوں سے آپ اپنے پراٹھے کو صحت مند اور لذیذ بنا سکتی ہیں اور بغیر کسی ہریشانی کے ان کا لطف اٹھا سکتی ہیں۔ تو اگلی بار جب آپ پراٹھے بنائیں، تو ان تجاویز کو آزمائیں اور ایک صحت بخش کھانا تیار کریں۔