بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے کرن جوہر کے مقبول ریئلٹی شو ”فیبلس لائیوز آف بالی وڈ وائفز“ کے اگلے سیزن میں شمولیت کے امکانات پر بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شو کے پروڈیوسرز نے سنیتا آہوجا کو شو کے اگلے سیزن میں مدعو کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جس کی وجہ ان کی بڑھتی ہوئی فین فالوئنگ اور ناظرین کے درمیان ان کی مقبولیت ہے۔

اگرچہ سنیتا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی شمولیت پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف مشکل میں پھنس گئے، قانونی نوٹس جاری

سنیتا حالیہ دنوں میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی سرخیوں میں رہیں، خاص طور پر گووندا کے ساتھ ان کے ازدواجی تعلقات کے حوالے سے بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں کی وجہ سے۔

بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سنیتا نے گووندا کو طلاق کا نوٹس بھیجا تھا، جس کے بعد ان کی شادی میں مسائل کی افواہیں سرگرم ہو گئیں۔

تاہم، گووندا کے وکیل نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کی ازدواجی زندگی میں کوئی کشیدگی نہیں ہے۔ اس کے باوجود سنیتا نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر گووندا سے الگ رہ رہی ہیں اور گزشتہ 12 سالوں سے اپنی سالگرہ اکیلے مناتی ہیں۔ ان کے اس بیان نے طلاق کی افواہوں کو مزید تقویت دی۔

سنیتا آہوجا نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ ان کی ازدواجی زندگی میں جو مسائل تھے، وہ اب حل ہو چکے ہیں۔ ان کی ذاتی زندگی اور شادی کے مسائل کے حوالے سے عوامی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے کرن جوہر کے شو ”فیبلس لائیوز آف بالی وڈ وائفز“ کے اگلے سیزن میں ان کی ممکنہ شمولیت پر غور کیا جا رہا ہے۔

گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی، اور ان کے دو بچے ہیں، بیٹی ٹینا اور بیٹا یشوردھن۔ یہ جوڑی بالی وڈ کی معروف جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے، لیکن حالیہ برسوں میں ان کی ذاتی زندگی اور تعلقات پر میڈیا میں مختلف افواہیں اور قیاس آرائیاں گردش کرتی رہی ہیں۔

More

Comments
1000 characters