پاکستانی خوبرو اداکار عثمان مختار نے اپنی ننھی پری کی آمد کے بعد اہلیہ کی گود بھرائی کی تصاویر مداحوں سے شیئر کردیں۔

اداکار عثمان مختار نے 25 فروری کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی کے والدین بننے کی خوشخبری مداحوں سے شیئر کی۔

انسٹاگرام پر جاری پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے عثمان نے مداحوں کو بتایا کہ یہ تصاویر میری اہلیہ زنیرا کی گود بھرائی کی ہیں۔

’مجھے عثمان مختار سے نفرت ہے، وہ سیٹ پر بالکل بات نہیں کرتا‘

عثمان مختار کی فلم ”بینج“ کانز فلم فیسٹیول کیلئے منتخب

انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں زنیرا اور عثمان کو سیاہ رنگ کے لباس میں ٹوئننگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

زنیرہ نے گود بھرائی کی رسم میں سیاہ رنگ کا چکن کاری سوٹ پہنا جسے انہوں نے ہاتھوں میں گجرے، کانوں میں جھمکے اور کھلی زلفوں کے ساتھ مزید چار چاند لگائے۔

جبکہ اس موقع عثمان نے آل بلیک آؤٹ فٹ کے ساتھ خاکی رنگ کی جیکٹ پہن کر اپنا لک مکمل کیا۔

اداکار عثمان مختار کی گود بھرائی کی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں میں مقبول ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سےجوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

More

Comments
1000 characters