آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار جین ہیکمین نیو میکسیکو میں اپنے گھر میں اہلیہ اور پالتو کتے کے ساتھ مردہ حالت میں پائے گئے تھے جن کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اداکار جین ہیک مین اور ان کی اہلیہ کی موت طبعی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 95 سالہ اداکار جین اور ان کی اہلیہ کی لاش 26 فروری کو نیو میکسیکو میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔

چیف میڈیکل ایگزامینر کے مطابق اداکار جین ہیک مین کی موت ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب کے باعث ہوئی جبکہ الزائمر کی بیماری نے بھی ان کی صحت کو مزید خراب کیا۔

جبکہ اداکار کی 65 سالہ اہلیہ بیٹسی اراکاوا ہانٹا وائرس ’پلمونری سنڈروم‘ کا شکار ہوکر ہلاک ہوئیں، جو چوہوں کے فضلے سے پھیلنے والی ایک نایاب بیماری کہلاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیٹسی اراکاوا 11 فروری کو چل بسیں تھیں جبکہ جین ہیک مین کی موت ممکنہ طور پر 18 فروری کو ہوئی۔

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جین ہیک مین الزائمر کے باعث شاید یہ سمجھ نہیں سکے کہ ان کی اہلیہ کی موت ہو چکی ہے، ان کی لاش کمرے میں ملی جبکہ بیٹسی اراکاوا کی لاش باتھ روم میں پائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جین ہیکمین کو 1971 میں ریلیز ہونیوالی ہالی وڈ فلم ’‘ دی فرنچ کنکشن’’ اور ”انفورگیوں“ میں شاندار اداکاری پر آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا۔

More

Comments
1000 characters