پاکستان کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر حال ہی میں اسود ہارون کے خلاف لگائے گئے فراڈ کے الزامات پر پہلی بار لب کشائی کرتی نظر آئیں۔

یہ صورتحآل ستمبر 2024 میں سامنے آئی تھی، جب اسود ہارون نے نازش پر دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے تھے۔ اسود ہارون نے دعویٰ کیا تھا کہ نازش نے ان سے پیسے، گاڑیاں اور مہنگے تحائف لے کر دھوکہ دیا، جس پر نازش نے ابتدا میں خاموشی اختیار کی تھی۔ اس معاملے پر نازش نے قانونی راستہ اختیار کیا تھا، لیکن اب انہوں نے اس پر کھل کر بات کی ہے اور اپنے موقف کو واضح کیا ہے۔

ماورا حسین کن بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟

نازش جہانگیر نے ایک حالیہ ٹی وی شو میں اسود ہارون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ، یہ سب کچھ ایک سوچی سمجھی سازش تھی اور ایک مکمل طور پر منصوبہ بند بلیک میلنگ ڈرامہ تھا جو میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے بنایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ، یہ کچھ بے وقعت لوگ ہیں جو ہم جیسے خوشحال افراد سے پیسہ بٹورنے کے لیے ایسی چالیں چلتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر کم متحرک رہتی ہیں اور اس لیے انہوں نے اس بارے میں کسی بھی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

نیلم منیر کا شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کی افواہوں پروضاحتی بیان سامنے آگیا

”میں نے سوشل میڈیا پر کچھ نہیں کہا کیونکہ میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے زیادہ کچھ شیئر نہیں کرتی۔ میرے والد نے مجھے خاموش رہنے کی نصیحت کی کیونکہ ہم قانونی طور پر اس کیس کا سامنا کر رہے تھے۔“ نازش نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ اگر وہ اس معاملے پر جواب دیتیں تو صورتحال مزید پیچیدہ ہو جاتی۔

نازش جہانگیر کے مشہور ڈراموں میں ’عشق وے‘، ’شکار‘، ’تیری بے حسی‘، اور ’انعامِ محبت‘ شامل ہیں۔ ان کا دلکش انداز اور دھیما لہجہ ان کے مداحوں میں خاص پسند کیا جاتا ہے، جس کی بدولت وہ پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔

More

Comments
1000 characters