پاکستانی اداکارہ حرا مانی کترینہ کپور کے ”گیت“ سے موازنہ کرنے پرشدید تنقید کی زد میں ہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں بھارتی اداکارہ کترینہ کپور کے مشہور کردار ”گیت“ سے خود کو موازنہ کیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
حرا مانی، جو کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا ہے۔”دو بول“، ”میرے پاس تم ہو“، ”سن یارا“، ”دل موم کا دیا“ کے علاوہ، حالیہ ڈرامے ”سن مرے دل“ اور ”جان سے پیارا جونی“ میں ان کی پرفارمنس نے عوام کوبے حد متاثر کیا ہے۔
سوشل میڈیا سے اداکاری میں داخل ہونے والوں پر تنقید کا جواب فیصل قریشی نے دے دیا
ایک حالیہ انٹرویو میں بھارتی صحافی فریدون شاہدی کے سوال پر کہ کیا وہ ”جَب وی میٹ“ میں کرینہ کپور کا کردار نبھا سکتی تھیں، حرا مانی نے ان سے اتفاق کیا اور کہا کہ ان کی شخصیت ”گیت“ کے کردار سے مماثلت رکھتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ، میرے خالہ نے فلم دیکھنے کے فوراً بعد مجھ سے رابطہ کیا اور کہا،یہ فلم تمہاری شخصیت پر مبنی ہے!مجھے یاد ہے کہ ہم سب نے ایک ساتھ ملکر یہ فلم دیکھی تھی اور مجھے احساس ہوا کہ میں بھی اس کردار کی طرح ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ امتیاز نے مجھ سے ملاقات کی ہوگی اسی لیے انہوں نے اس کردار کو لکھا تھا۔
حرا مانی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر شدید تنقید کی بوچھاڑ شروع ہوگئی۔ جہاں صارفین ان کے دعوے کو مذاق سمجھتے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا، ”یہ کیا دعویٰ ہے؟ گیت تو صرف کرینہ کپور ہی ہیں!“ جبکہ کچھ دیگر نے حرا کے بیان کو مذاق سمجھتے ہوئے کہا، ”کیا واقعی! آپ کی خالہ نے یہ کہا؟“
بعض صارفین نے توحرا مانی کے بیان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دعویٰ صرف توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہے۔