سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کا کمنٹری کرنے کا مزاحیہ انداز سب کی خاص توجہ کا مرکز بنتا ہے، خاص طور پر ان کا پنجابی تڑکہ اسٹائل کمنٹری میں مزید جان ڈال دیتا ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو کی دلچسپ کمنٹری پر مبنی ایک کارٹونک ویڈیو نے بھی سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر سابق بھارتی کرکٹر کی کمنٹری کرتے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کی کمنٹری کے دوران مزاحیہ جملوں کو کارٹونک شکل میں visualize کیا گیا ہے جس نے بھارتی سمیت پاکستانی شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔

مذکورہ کمنٹری کی ویڈیو کو 5 لاکھ سے زائد لائکس ملے، ایک ہزار سے زائد شیئرز ہوئے اور لاکھوں ویوز مل چکے ہیں، جس میں نوجوت سنگھ سدھو کے کمنٹری کے دوران بولے جانے جملوں کو انتہائی مزاحیہ انداز میں دیکھایا گیا۔ ہے۔

گلین فلپس کا شاندار کیچ، کوہلی کے ناراض مداحوں نے غلط PHILIPS کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کیتن پال نامی انسٹاگرام صارف نے نوجوت سنگھ سدھو کے ان تمام جملوں کو اس کمال انداز میں visualize کیا ہے کہ دیکھنے والے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔

More

Comments
1000 characters