بالی وڈ کے سینیئر اداکار دھرمیندر اپنے شاندار کیریئر کے لئے جانے جاتے ہیں۔ ان کی زندگی کے کئی پہلو بھی عوامی دلچسپی کا باعث ہیں۔ دھرمیندر کی اہلیہ ہیما مالنی، بیٹے سنی اور بوبی دیول، اوربیٹی ایشا دیول بھی بھارتی فلم انڈسٹری کے اہم حصے ہیں۔

دھرمیندر کی زندگی اور ان کے خاندان کے بارے میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ دلچسپ خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس مداحوں کے لیے ایک پل ہے جس کے ذریعے وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں جتنا شیئر کرتے ہیں، اتنا ہی مداحوں کی تشویش میں اضافہ ہوتا ہے۔

حال ہی میں دھرمیندر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بھورے رنگ کی سویٹ شرٹ اور مخملی اسکارف کے ساتھ نظرآ رہے تھے۔ اس تصویر میں دھرمیندر کا چہرہ پریشانی اور گہرے خیالات سے بھرا ہوا تھا، اور ان کی خشخشی داڑھی بتا رہی تھی کہ وہ کافی دنوں سے شیو نہیں کر رہے۔

تاہم، اس تصویر کے ساتھ ایک پُر اسرار پیغام تھا جس میں دھرمیندر نے رشتوں میں بڑھتی دوری اور غلط فہمیوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے لکھا: ”دوریاں دلوں میں بڑھتی ہی جا رہی ہیں… کب ملے گا چھٹکارا ان غلط فہمیوں سے؟“

معروف ڈائریکٹر انوراگ کشیپ نے ’زہریلے‘ بالی ووڈ کو چھوڑنے کی تصدیق کردی

دھرمیندر کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی، اور ان کے مداحوں نے فوراً کمنٹس میں ان کی خیریت کی دعا کی۔ ایک صارف نے لکھا، ”زندگی کی ستم ظریفی ہے، اچھے دل والوں کو اکثر غلط سمجھا جاتا ہے۔“ دوسرے نے کہا، ”سر، آپ کو اداس نہیں دیکھ سکتا، امید ہے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، اور ہم آپ کو دوبارہ مسکراتے ہوئے دیکھیں گے۔“

دھرمیندر ایک حساس شخصیت ہیں اور ہمیشہ اپنے خاندان کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ 2023 میں، انہوں نے اپنے پوتے کی شادی کے بعد اپنی بیٹی ایشا دیول اور اہلیہ ہیما مالنی سے عوامی طور پر معافی مانگی۔

ہنی سنگھ نے اپنا موٹاپا کیسے کم کیا؟ ڈائیٹ پلان لیک ہوگیا

اس سے یہ ظاہر ہوا کہ کچھ وقت پہلے دھرمیندر کی کچھ حرکتوں نے ان کے اہل خانہ کو تکلیف پہنچائی تھی۔ دھرمیندر نے اپنے معافی کے پیغام میں لکھا، ”ایشا، آہانہ، ہیما، میرے تمام پیارے بچے، میں آپ سے پیار کرتا ہوں اور دل سے آپ کا احترام کرتا ہوں، عمر اور بیماری مجھے یہ سکھا رہی ہے کہ مجھے آپ سے ذاتی طور پر بات کرنی چاہیے تھی۔“

دھرمیندر اور ہیما مالنی کی محبت کی کہانی بھی بالی وڈ کی مشہور کہانیوں میں شامل ہے۔ 70 کی دہائی میں، ایک شادی شدہ دھرمیندر ہیما مالنی کے پیار میں گرفتار ہو گئے تھے۔

ہیما مالنی نے ابتدا میں دھرمیندر سے دوری اختیار رکھی کیونکہ وہ کسی اور کی زندگی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی تھیں، لیکن دھرمیندر نے اپنی محبت سے ہیما کو قائل کر ہی لیا۔ تاہم، ان برسوں میں، ہیما نے کبھی بھی دھرمیندر کی پہلی بیوی پرکاش کور یا ان کے بچوں کی زندگیوں میں مداخلت نہیں کی۔

اب تک ایسی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ دھرمیندر اور ہیما مالنی کی طلاق ہو چکی ہو، اور دونوں کے درمیان تعلقات اب بھی مضبوط ہیں۔

دھرمیندر کی حالیہ پوسٹس میں تھوڑی سی پریشانی ضرور دکھائی دیتی ہے، لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ وہ اپنے خاندان کی محبت اور سمجھداری کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہوں۔

More

Comments
1000 characters