بھارتی بالی وڈ کی خوشحال جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کو ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے، اور دونوں کے دو بچے تیمور اور جے ہیں۔
تاہم، حالیہ دنوں میں ایک بھارتی نجومی کی طرف سے سیف اور کرینہ کے تعلقات کے بارے میں ایک متنازعہ پیشگوئی کی گئی ہے، جس نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
عائشہ ٹاکیہ کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج، اداکارہ سیخ پا
سشیل کمار سنگھ نامی بھارتی نجومی نے اپنے ایک انٹرویو میں کرینہ اور سیف کے تعلقات کے حوالے سے انکشاف کیا کہ یہ جوڑا اگلے ڈیڑھ سال میں علیحدہ ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ 2010 میں اپنی بلاگ پوسٹ میں بھی یہ پیشگوئی کر چکے تھے کہ کرینہ اور سیف کی شادی طویل عرصے تک نہیں چل پائے گی کیونکہ دونوں کی کنڈلی میں علیحدگی کی علامات موجود ہیں۔
تمنا بھاٹیہ کا دو سال بعد بریک اَپ ہوگیا
یاد رہے کہ حال ہی میں سیف علی خان پر ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے اور انہیں اسپتال میں علاج کرانا پڑا تھا۔ اس حملے کے بعد سیف علی خان نے اپنی فیملی کی حفاظت کے لیے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔
سشیل کمار سنگھ نے اس حملے کو بھی ایک اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا تعلق شاید سیف اور کرینہ کی ذاتی زندگی سے ہو سکتا ہے۔
انہوں نے پیشگوئی کی کہ ڈیڑھ سال میں دونوں کے درمیان طلاق ممکن ہے، کیونکہ ان کی کنڈلی میں یہ بات صاف ظاہر ہو رہی ہے۔
تاہم، سیف اور کرینہ کی طرف سے ابھی تک اس پیشگوئی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔