کسی بھی لڑکی کی شادی میں اس کے باپ کا موجود ہونا انتہائی اہم ہوتا ہے لیکن اگر باپ زندہ نہ ہو تو لڑکی کو اپنی رخصی کے وقت اپنے والد کی بہت یاد آتی ہے۔
چین کے شمال مشرقی صوبے لیاوننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں تین ماہ قبل ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔
’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ نے اس واقعہ، جس پر یقین کرنا کسی کے لیے بھی مشکل ہے، کا جائزہ لیا ہے۔ ’‘ شادی اور تتلی ’‘ کے مترادف چینی زبان کے الفاظ کو انٹرنیٹ پر تلاش کیا جائے تو چینی نیوز ویب سائٹس پر اس حوالے سے مختلف خبریں دیکھنے کو ملتی ہیں۔
یہ کہانی ایک چینی لڑکی کی ہے جس نے اپنی زندگی کے ایک اہم لمحے کا مشاہدہ کیا ہے۔ لڑکی کا والد ایک کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد دنیا سے چلا گیا تھا۔ موت سے قبل جب بیٹی نے ہسپتال میں اپنے والد کی عیادت کی تو اس وقت والد نے کہا تھا اگر وہ مر گیا تو وہ اس کی شادی کے دن ایک تتلی کے روپ میں اس سے ملنے آئے گا۔ اس وقت 19 سال کی بیٹی نے اس بات پر یقین نہ کیا بلکہ مسکرا دی۔
وائرل ٹرینڈ کیلئے خود کو ’تتلی کا انجیکشن‘ لگانے والا نوجوان ہلاک
واقعے کے 3 سال بعد بیٹی کی شادی ہوئی اور وہ دولہے کے ساتھ شادی کی تقریب میں موجود تھی۔ شادی کی تقریب کے دوران چینی لڑکی اچانک روپڑی۔ اس کے بعد ایک نارنجی رنگ کی تتلی نمودار ہوئی اور پھڑپھڑا کر اس کی طرف آہستگی سے جھک گئی اور اس کے کندھے کے قریب آکر بیٹھ گئی۔ چینی خاتون کی آنکھوں نے یہ منظر دیکھا تو وہ حیران رہ گئی اور اسے تین سال قبل کے اپنے والد کے الفاظ یاد آگئے۔
چینی میڈیا نے بتایا کہ گزشتہ دسمبر میں موسم انتہائی سرد تھا، درجہ حرارت صفر کے چند ڈگری تک پہنچ گیا تھا جس کے باعث اس قسم کی تتلی کو دیکھنا ناممکن تھا۔ یہ تتلی صرف موسم بہار میں نظر آتی ہے۔ لیکن وہ تتلی نمودار ہوئی اور اس نے دلہن سمیت سب کو حیران کردیا۔ چینی میڈیا کے مطابق چینی لڑکی نے کہا “میں نے واقعی سوچا بھی نہیں تھا کہ میرے ساتھ ایسا ڈرامائی منظر پیش آئے گا، میرے والد واقعی میری شادی میں ایک تتلی کے روپ میں آئے تھے۔