بریانی ایک ایسا پکوان ہے جو چاول، خوشبودار مسالوں اور جڑی بوٹیوں کی بدولت دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ مختلف علاقوں میں بریانی کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں، لیکن چکن مندی بریانی اپنے خاص ذائقے اور مسالوں کے ساتھ ایک منفرد تجربہ فراہم کرتی ہے۔
اس بریانی کی خاص بات چمکدار پیلے چاولوں کا رسیلا چکن کے ساتھ امتزاج ہے، جو تلی ہوئی پیاز، بادام اور کشمش سے سجایا جاتا ہے۔ آئیے اس لذیذ بریانی کو بنانے کا طریقہ سیکھیں۔
آج افطار کا لطف اٹھائیں ”چکن ہرا مصالحہ“ کے ساتھ
اجزاء
-
چکن: 750 گرام (بڑے ٹکڑے)
-
باسمتی چاول: 4 کپ
-
کٹی پیاز: 1 کپ
-
ادرک لہسن پیسٹ: 2 چمچ
-
مکھن: 4 چمچ
-
زعفران: 15-20 دھاگے
-
بادام: 1 چمچ
-
کشمش: 1 چمچ
-
کاجو: 1 چمچ
-
دھنیا: 1 چمچ
-
چکن اسٹاک کیوب: 2
-
سبز مرچ پیسٹ: 1 چمچ
-
ہلدی: 1 چمچ
-
سرخ مرچ پاؤڈر: 1 چمچ
-
نمک: حسب ذائقہ
-
تیل: حسب ضرورت
منڈی مسالہ:
-
دھنیا بیج: 1 چمچ
-
زیرہ بیج: 1 چمچ
-
کالی مرچ: 1 چمچ
-
سیاہ الائچی: 10-12
-
سبز الائچی: 1 چمچ
-
سونف: 1 چمچ
-
دار چینی: 2 عدد
-
جائفل: 1/4
چکن مندی بریانی بنانے کا طریقہ:
مندی مسالہ تیار کریں: تمام مصالحے (دھنیا بیج، زیرہ بیج، کالی مرچ، الائچی، سونف، دار چینی، جائفل) کو مکس کرکے باریک پاؤڈر میں پیس لیں۔ یہ آپ کا منڈی مسالہ بن جائے گا۔
چکن میرینیٹ کریں: ایک پیالے میں 2 چمچ منڈی مسالہ، ادرک لہسن پیسٹ، سرخ مرچ پاؤڈر، آدھا زعفران کا پانی اور سبز مرچ پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اس مکسچر کو چکن کے ٹکڑوں پر اچھی طرح لگا کر کم از کم 30 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے دیں۔
چکن بھوننا: ایک پین میں تیل گرم کریں اور میرینیٹ شدہ چکن کے ٹکڑوں کو کم شعلے پر ہر طرف 10-15 منٹ تک بھونیں۔
چاول تیار کریں: پکانے سے پہلے چاولوں کو 2 کپ پانی میں کم از کم 30 منٹ تک بھگو دیں۔ پھر ایک ہانڈی یا بڑے پین میں مکھن، تیل اور کٹی ہوئی پیاز ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ پیاز سنہری بھوری ہوجائے۔
مسالہ شامل کریں: اب 1 چمچ مندی مسالہ ڈال کر 2 منٹ تک بھونیں۔ پھر ایک لیٹر پانی، چکن اسٹاک کیوبز شامل کریں اور اُبالنے دیں۔
چاول پکائیں: چاولوں کو پانی میں ڈال کر اُبالیں اور پکنے دیں جب تک کہ پانی خشک نہ ہو جائے اور چاول نرم نہ ہوں۔
چکن اور گری دار میوے شامل کریں: چاولوں کے اوپر تلے ہوئے چکن کے ٹکڑے، بادام، کشمش اور دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
سرو کریں اور لطف اٹھائیں: آپ کی یمی چکن منڈی بریانی تیار ہے! اسے گرم گرم سرو کریں اور اس لذیذ پکوان کا لطف اٹھائیں۔