بھارتی فلموں کے مقبول ہدایتکار انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ کو خیر باد کہتے ہوئے اسے زہریلی جگہ قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کو حالیہ انٹرویو میں انوراگ کشیپ نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا، جو بنیادی طور پر باکس آفس کی کمائی پر مرکوز ہے اور بہت کم تخلیقی آزادی فراہم کرتا ہے۔ ہدایت کار نے گزشتہ سال بھی ہالی ووڈ رپورٹر انڈیا کے ساتھ بات چیت میں بالی ووڈ کو ”زہریلی“ صنعت قرار دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ کا پردہ فاش کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں فلمی دنیا کے لوگوں سے دور رہنا چاہتا ہوں۔ یہ انڈسٹری بہت زہریلی ہو چکی ہے۔
مسلمانوں کو منفی کرداروں میں دکھائے جانے پر بالی وڈ ہدایتکار برہم
ان کا کہنا تھا کہ یہاں ہر کوئی غیر حقیقی اہداف کے پیچھے بھاگ رہا ہے، اگلی 500 یا 800 کروڑ کی فلم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے تخلیقی ماحول ختم ہو چکا ہے۔
انوراگ کشیپ نے ماضی میں بھی بالی وڈ سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ساؤتھ کی فلم انڈسٹری میں کام کرنے خواہش ظاہر کی تھی تاکہ ایک زیادہ تخلیقی اور اطمینان بخش تجربہ حاصل ہو۔
بالی وڈ کی 40 سالہ اداکارہ نے50 سیکنڈ میں 5 کروڑ کمالئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق انوراگ کشیپ ممبئی چھوڑ کر ممکنہ طور پر بنگلور منتقل ہو گئے ہیں۔