آج نیوز کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن ”باران رحمت“ پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے جس میں اپنے ناظرین کے لیے مختلف دینی موضوعات سے لے کر گھریلو خواتین کی دلچسپیوں تک کے پروگرام شامل کیے گئے ہیں۔
اس ٹرانسمیشن کا ایک مقبول سیگمنٹ ”مزیدار ریسیپیز“ ہے، جس میں آسان اور فوری پکائی جانے والی ڈشز ناظرین کے لیے تیار کی جاتی ہیں۔
ماہر شیف چکن بروسٹ انتہائی آسان اور لذیذ کیسے بناتے ہیں؟ طریقہ جانئے
آج کے سیگمنٹ میں ایک مزیدار اور آسان ریسیپی ”چکن ہرا مصالحہ“ شیئر کی گئی، جسے بنانے کے لیے آپ کو چکن، لہسن اور ادرک کا پیسٹ، دھنیا، پودینہ، ہری مرچیں اور نمک کی ضرورت ہوگی۔
ترکیب
سب سے پہلے ایک پین میں تیل ڈال کر چکن کو لہسن اور ادرک کے پیسٹ کے ساتھ بھون لیں۔
رمضان کی سوئیٹ ڈشز: افطار کے دستر خوان کو مزید لذیذ بنائیں
پھر اس میں دھنیا، پودینہ اور ہری مرچوں کا پیسٹ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر کے دھیمی آنچ پر پکائیں۔
اس وقت تک پکائیں جب تک کہ چکن مکمل طور پر پک نہ جائے اور مصالحہ گاڑھا نہ ہو جائے۔
یہ ریسیپی رمضان کے مہینے میں افطار کے وقت کے لیے ایک بہترین انتخاب ہو سکتی ہے، جو کہ آپ کی روزہ داری کے بعد تازگی اور لذت فراہم کرے گی۔