پاکستانی نژاد امریکی شیف مریم اشتیاق نے برطانوی سیلیبریٹی شیف گارڈن رامسے کو بھی پاکستانی کھانوں کا دیوانہ بنا دیا۔
امریکہ کے شہر ڈیلاس میں مقیم پاکستانی نژاد شیف مریم اشتیاق نے معروف کوکنگ شو ’نیکسٹ لیول شیف‘ کے چوتھے سیزن کے دوران پاکستانی انداز میں لذیذ تندوری چکن پکا کر عالمی شہرت یافتہ شیف گورڈن رمسے کو بھی حیران کردیا۔
پاکستانی نژاد امریکی شیف مریم اشتیاق امریکی ریالٹی شو ’نیکسٹ لیول شیف سیزن 4‘ میں بطور کنٹیسٹنٹ حصہ لے رہی ہیں۔
مریم اشتیاق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جو تیزی سے وائرل ہوگئی، اس ویڈیو میں مذکورہ شو کے دوران ان کی گورڈن رمسے کے ساتھ گفتگو دکھائی گئی۔
ویڈیو میں وہ فخر سے اپنے پاکستانی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے گورڈن رمسے کو بتاتی ہیں کہ وہ تندوری چکن تیار کر رہی ہیں۔
گورڈن رمسے نے ڈش چکھتے ہوئے پرجوش انداز میں تبصرہ کیسا ”پاکستان“ بہت خوبصورت ہے، اور دنیا کے کچھ انتہائی بہترین کھانے پاکستان کے ہیں۔
گورڈن رمسے نے پاکستانی اسٹائل میں بنی تندوری چکن کی خوب تعریف کی جبکہ شو میں موجود ایک اور جج نے مریم اشتیاق کی جانب سے بنائے گئے رائتے کی بھی خوب تعریف کی۔
تعریف سُن کر جذباتی مریم اشتیاق نے گورڈن رمسے کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی نمائندگی پر فخر کا اظہار کیا۔