راجیش کھنہ کی مبینہ گرل فرینڈ انیتا اڈوانی نے 2012 میں اداکار کے انتقال کے بعد ان کے آخری دنوں کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انیتا نے بتایا کہ راجیش کھنہ اپنی زندگی کے آخری سالوں میں ”پگھل“ گئے تھے اور دن بھر روتے رہتے تھے۔ انیتا کے مطابق، وہ محسوس کر رہی تھیں کہ راجیش اپنی موت کا اظہار کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ کے وہ سپر اسٹارز جن کے گھر پاکستان میں ہیں

انیتا نے مزید کہا کہ راجیش کی خواہش تھی کہ ان کا گھر ”آشیرواد“ ایک میوزیم میں تبدیل ہو، جس کی قیمت 150 کروڑ روپے تھی، لیکن انہوں نے اسے فروخت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ وہ چاہتے تھے کہ یہ میوزیم 100 سال تک چلتا رہے۔

2013 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انیتا نے بتایا تھا کہ ان کے انتقال سے ایک سال پہلے، راجیش کے اہل خانہ، خاص طور پر ان کی اہلیہ ڈمپل کپاڈیہ اور بیٹیاں ٹوئنکل اور رنکی، باقاعدگی سے ان سے ملنے آتی تھیں۔

شرمیلا ٹیگور نے سوہا کو شادی سے قبل کیا نصیحت کی؟

انیتا کا کہنا تھا کہ وہ ان کی حالت سے بخوبی واقف تھیں اور ڈمپل کو بھی ان کے بارے میں آگاہ کرتی تھیں۔

انیتا کے مطابق، ڈاکٹروں نے انہیں بتایا تھا کہ راجیش کسی بھی وقت جا سکتے ہیں کیونکہ وہ بہت کمزور ہو گئے تھے اور کچھ سمجھ نہیں پا رہے تھے۔

More

Comments
1000 characters