معروف میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں بتایا کہ سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی ایک بات نے ان کی زندگی کو مکمل طور پر بدل دیا۔ ندا یاسر نے خواتین کو اپنی دیکھ بھال، صحت اور خوشیوں کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
ندا یاسر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ایک وقت تھا جب وہ اپنی صحت اور ظاہری حالت پر توجہ نہیں دے رہی تھیں۔ ان کے وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے بال اور جلد بھی خراب ہو چکے تھے۔ انہوں نے اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کر رکھی تھی اور اپنا خیال رکھنا چھوڑ دیا تھا۔
نرگس فخری نے کشمیری بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی کرلی؟ تصاویر وائرل
اسی دوران روبینہ اشرف نے انہیں اپنے ایک ڈرامے کی آفر کی اور یہ بات بھی کہی کہ جب تک وہ خود خوش نہیں رہیں گی اور اپنی دیکھ بھال نہیں کریں گی، ان کے گھر کے افراد بھی خوش نہیں رہ سکتے۔
ندا یاسر نے اس نصیحت کو اہمیت دی اور اس سے بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روبینہ اشرف کی باتوں نے انہیں یہ سمجھایا کہ گھر کی عورت ہی خاندان کی بنیاد ہے۔ اگر وہ خوش نہیں ہوگی تو پورا گھر خوش نہیں رہ سکتا۔ خواتین کو اپنے ذاتی وقت اور خوشیوں کی اہمیت سمجھنی چاہیے تاکہ وہ اپنے گھر والوں کے لیے بھی خوشیاں لا سکیں۔
نامور بھارتی کرکٹر کی اہلیہ سے علیحدگی کیوں ہوئی ؟ وجہ سامنے آگئی
ندا یاسر نے اپنے پیغام میں خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں، گھر کا محور ایک عورت ہے۔ جب تک گھر کی عورت خوش نہیں رہ گی، اس کے گھر والے بھی خوش نہیں رہیں گے۔ جو خاتون اپنی زندگی کو جی کر خوش رہتی ہے، وہ اپنے گھر والوں کے لیے بھی خوشیاں لاتی ہے۔
یہ نصیحت ندا یاسر کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی اور اب وہ خواتین کو اپنی خوشیوں کی اہمیت سمجھانے کے لیے مسلسل آگاہی دے رہی ہیں۔