پاکستانی شوبزکی مقبول جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی بارات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کئی دنوں سے جاری ہیں، ان تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا تھا، گیمنگ نائٹ اور گرینڈ پکنک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں۔

کبریٰ خان اورگوہررشید نے 12 فروری 2025ء کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کیاتھا،اس نہایت سادہ اور پُروقار میں صرف قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے تھے، اس موقع پر دونوں نے عمرہ بھی ادا کیا۔

کراچی میں منعقد ہونےوالی دونوں کی مایوں کی تقریب کے بھی چرچے رہے ہیں،مایوں کی تقریب میں کبریٰ خان نے پیلے رنگ کا روایتی لباس پہنا، جبکہ گوہر رشید نے ہلکے نیلے رنگ کا کُرتا پاجامہ اور کریم رنگ کی واسکٹ پہنی ہوئی تھی۔

اب کبریٰ خان اور گوہر رشید کی بارات کی تقریب گزشتہ شب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں شوبز انڈسٹری کے کئی نامور ستاروں نے شرکت کی۔

کبریٰ خان نے بارات پر ہلکے پستہ رنگ کا خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کیا، جبکہ گوہر رشید نے سفید شلوار قمیض کے ساتھ شاہی شال اوڑھی۔

سوشل میڈیا پر بارات کی تصاویر وائرل ہونے پرشوبزکی اس خوب صورت جوڑی کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور مداح ان کی نئی زندگی کے کے آغازپران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters