بالی وڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور لیجنڈری کرکٹر منصور علی خان پٹودی کی صاحبزادی سوہا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ نے کہا تھا کہ زندگی میں جو چاہو کرو لیکن کسی اداکار سے شادی نہ کرنا۔

حالیہ انٹرویو میں سوہا علی خان نے دلچسپ پہلو پر بات کرتے ہوئے ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ حقائق شیئر کیے، سوہا علی خان بتاتی ہیں کہ ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور کو شوبز انڈسٹری میں شادی کے ممکنہ مسائل پر کچھ خدشات تھے۔

بھارتی اداکارہ سوہا علی خان بتاتی ہیں کہ انکی والدہ شرمیلا ٹیگور انہیں اکثر شادی سے قبل یہ نصیحت کیا کرتی تھیں کہ کبھی کسی اداکار سے شادی نہ کرنا۔

بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو اسلام قبول کرنے کے بعد کیا مشکلات پیش آئیں؟

بطور اداکارہ اور فلمی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود آخر ایسی کیا وجوہات تھیں جو شرمیلا ٹیگور نے اپنی بیٹی کو کسی فنکار کی بیوی بننے سے روکا؟

شرمیلا ٹیگور کا ماننا تھا کہ اداکاروں کا انا پرست رویہ اور موڈ بدلنے کی عادت ازدواجی زندگی کو مشکل بنا سکتی ہے۔ اور اسی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے شرمیلا اکثر اپنی بیٹی تو یہ واضح طور پر سمجھاتی تھیں کہ جو چاہے کرو، لیکن کبھی کسی اداکار سے شادی مت کرنا۔

کرینہ کپور نے شرمیلا ٹیگور کی سالگرہ پرخصوصی انداز میں مبارکباد دی

سوہا علی خان نے بتایا کہ ان کی والدہ کو اس بات کی فکر تھی کہ اداکار اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں میں اتنا مگن ہو جاتے ہیں کہ اس بات کی بھی خبر نہیں رہتی کہ جذباتی اتار چڑھاؤ شادی شدہ زندگی پر اثر ڈال سکتے ہیں۔

اسی لیے والدہ اس بات کیلئے بار بار خبردار کرتی تھیں کہ ایک ہی پروفیشن میں رہنے والے میاں بیوی کے لیے ازدواجی زندگی مزید دباؤ کا باعث بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سوہا علی خان نے اہنی والدہ کے مشورے کے باوجود اداکار کنال کھیمو سے شادی کی اور اب دونوں خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ اس جوڑے کے ہاں ایک بیٹی بھی ہے۔

More

Comments
1000 characters