بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن کے حالیہ بیان نے 2025 میں ان کی شادی کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ اپنے بزنس مین بوائے فرینڈ کبیر باہیا سے جلد شادی کرنے والی ہیں، لیکن اداکارہ نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، کریتی سینن اس وقت اپنی فلم ”تیرے عشق میں“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس کے بعد وہ ”کاک ٹیل 2“ کے پروجیکٹ میں شامل ہو جائیں گی۔

سرجری کے دوران سپورٹ پرسابقہ اہلیہ کا اے آر رحمان سے اظہار تشکر

فلمی دنیا میں اپنے کردار ”مکتی“ کے لیے بھرپور محنت کرنے والی کریتی سینن نے کہا ہے کہ ان کا اس سال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ ان کی تمام توجہ فلمی منصوبوں پر مرکوز ہے۔

حال ہی میں کریتی سینن اور کبیر باہیا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں دہلی ایئرپورٹ پر ایک ساتھ نظر آئے، جس نے ان کی جلد شادی کی افواہیں مزید بڑھا دیں۔

اس ویڈیو کے بعد میڈیا میں یہ خبریں بھی آئیں کہ اداکارہ نے کبیر کے والدین سے ملاقات کی ہے اور 2025 کے آخر تک ان کی شادی متوقع ہے، لیکن ان اطلاعات کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

کریتی سینن اور کبیر باہیا کی تعلقات کی نوعیت کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان نہیں آیا۔ کبیر باہیا، جو ورلڈ وائیڈ ایوی ایشن اینڈ ٹورازم لمیٹڈ کے بانی ہیں، کے والد ساؤتھ ہال ٹریول کے مالک ہیں، جو برطانیہ کی ایک معروف ٹریول ایجنسی ہے۔

کریتی سینن نے اپنی شادی کے حوالے سے افواہوں پر مکمل خاموشی اختیار کی ہے اور اپنی توجہ اپنے پروفیشنل کام پر مرکوز رکھی ہے۔

More

Comments
1000 characters