حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکار جوڑی مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کے دو معروف اور ٹیلنٹڈ اداکار، کبریٰ خان اور گوہر رشید، اس وقت اپنی خوبصورت اور سادہ شادی کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
ان کی شادی کا اہتمام مکہ مکرمہ میں کیا گیا، جہاں نکاح کی تقریب سادگی اور خوبصورتی سے اداکی گئیں۔
دونوں اداکار نکاح کے دن اپنی سادگی اور خوبصورتی میں لاجواب نظر آ رہے تھے، اور ان کی یہ شادی ہر لحاظ سے یادگار بن گئی تھی۔
نتاشا بیگ کا کورین اداکار سے شادی کا عندیہ
اگرچہ دونوں اداکاروں نے ابھی تک مایوں یا شیندی کی تصاویر باقاعدہ طور پر شیئر نہیں کیں، لیکن ان کے دوستوں نے ایونٹس کی چند یادگار جھلکیاں شیئر کی ہیں جنہوں نے مداحوں کا دل جیت لیا۔
وائرل ویڈیو میں کبریٰ خان پھولوں کی چادر میں اسٹیج پر گوہر رشید تک پہنچتی ہوئی نظر آئیں، جبکہ دوسری ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اسٹیج پر چڑھتے دکھائی دیئے۔ ان ویڈیوز میں دونوں کی مسکراہٹیں اور خوشی واضح طور پر نظر آ رہی تھیں۔
ایک اور تصویر میں میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کو ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہنستے ہوئے دکھایا گیا، جس سے ان کی قربت اور خوشی ظاہر ہوتی ہے۔
اس موقع پر کبریٰ خان نے منٹ گرین رنگ کا لہنگا چولی پہنا ہوا تھا اور سر پر دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا، جب کہ گوہر رشید نے سفید شلوار قمیص کے ساتھ ایک پرنٹڈ شال اوڑھ رکھی تھی۔
واضح رہے کہ گوہر اور کبریٰ نے اپنی دس سالہ گہری دوستی کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کیا، شادی سے قبل کی تقریبات بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے ان ویڈیوز پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین اس جوڑی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔