پاکستان کی مشہور گلوکارہ نتاشا بیگ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے حوالے سے کچھ دلچسپ انکشافات کیے ہیں، جس سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔

نتاشا نے بتایا کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کورین اداکار سے شادی کریں۔

اشنا شاہ نے اپنے کام کیلئے خون بھی بہا دیا

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کورین ڈراموں کی بڑی مداح ہیں اور اب انہیں وہاں کے مردوں کی خوبصورتی اور شخصیت کا بخوبی اندازہ ہو چکا ہے۔

گلوکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کورین زبان سیکھ رہی ہیں، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کورین زبان کے کئی الفاظ اردو اور ان کی مادری زبان بروشسکی سے ملتے ہیں۔

صائمہ قریشی نے اپنے خلاف تنقید کا جواب دیدیا

کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والی نتاشا بیگ نے یہ بتایا کہ اگرچہ ابھی ان کی شادی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، مگر وہ کسی عام مرد سے نہیں بلکہ ایک کورین اداکار سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے اپنے پسندیدہ دو کورین اداکاروں کا بھی ذکر کیا، جنہیں وہ دل سے پسند کرتی ہیں۔

نتاشا نے انٹرویو کے دوران یہ بھی شیئر کیا کہ ان کی شکل و صورت کی وجہ سے اکثر لوگ انہیں چینی سمجھتے ہیں، اور جب وہ اردو بولتی ہیں تو لوگ حیرانی کا اظہار کرتے ہیں کہ ایک چینی خاتون اردو اتنی صاف بول سکتی ہے۔

اس کے علاوہ، نتاشا نے یہ بھی بتایا کہ بچپن میں وہ کرکٹر تھیں اور تقریباً 19 سال کی عمر تک کرکٹ کھیلتی رہیں۔

نتاشا بیگ کے اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جہاں کچھ لوگ ان کی خواہش کو مذاق میں لے رہے ہیں، جبکہ کچھ ان کی خواہش کے پورا ہونے کی دعا بھی کر رہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters