’اتنا مہنگا ٹکٹ اور یہ حال‘، عدنان صدیقی کراچی اسٹیڈیم سے مایوس، ویڈیو شیئر کردی
پاکستانی اداکار اور پروڈیوسر عدنان صدیقی نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ کے دوران اپنے تجربے سے مایوسی کا اظہار کیا۔
گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں شہریوں کے ساتھ ساتھ ملک کے نامور نام بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے ان میں عدنان صدیقی بھی شامل تھے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر دلبرداشتہ عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں، انہوں نے اسٹیڈیم کے ’وی آئی پی‘ علاقے سے گراؤنڈ کے رکاوٹ والے نظارے کی شکایت کی۔
چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں شکست، پاکستان اب سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟
انہوں نے وی آئی پی انکلوژر سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں کہا کہ السلام علیکم دوستو! میں اسٹیڈیم آیا ہوں، اب آپ مجھے یہ بتائیں کہ اتنا مہنگا ٹکٹ لیں اور آنکھوں کے سامنے یہ (راڈ) ہو اور سامنے اتنا بڑا شیڈ ہو تو کیا نظر آئے گا؟
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی سیٹ اور پچ کے درمیان اتنی دوری تھی کہ انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ دبئی میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹام لیتھم اور ول ینگ کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی، جس سے ملک کی عالمی مقابلوں کی میزبانی کا خواب چکنا چور ہو گیا۔
ٹک ٹاکر کشف علی نے کرکٹر صائم ایوب سے تعلقات کی خبروں پر اپنا ردعمل دے دیا
پاکستان کی ٹیم 47.2 اوورز میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جب کہ نیوزی لینڈ نے 50 اوورز میں 320-5 کا اسکور بنایا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں صدر آصف علی زرداری بھی موجود تھے اور انہوں نے ہزاروں شائقین کے ساتھ پاکستان کے 1996 کے بعد اپنے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹ کی میزبانی کا جشن منایا۔ تاہم، ہوم ٹیم کی خراب کارکردگی نے 29,300 تماشائیوں کو مایوس کر دیا۔