انڈیا کے معروف کامیڈین سمے رائنا نےاپنے متنازع شو ”انڈیاز گاٹ لیٹنٹ“ پر رنویر الہٰ آبادیہ کے تبصروں پر جاری تنازعہ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اس شو کی میزبانی سمے رائنا کر رہے تھے، اور جب رنویر نے شو میں ایک متنازع فحش بیان دیا، تو سمے رائنا پر بھی تنقید کی جانے لگی۔ اس کے بعد انہوں نے شو کی تمام اقساط یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیں، اور واضح طور پر کہا کہ یہ صورتحال ان کے لیے بہت پریشان کن ہے۔

تاہم، حال ہی میں سمے رائنا کینیڈا میں اپنے کامیڈی شو کی میزبانی کرتے ہوئے نظر آئے، جہاں انہوں نے اس تنازع پر بھی بات کی۔

مشکل وقت میں امیتابھ بچن نے کرن جوہر کے والد کا کیسے ساتھ دیا؟

شو میں شریک ایک مداح شبھم دتہ نے فیس بک پر اپنے تجربات شیئر کیے، جس میں انہوں نے بتایا کہ سمے رائنا نے دباؤ کے باوجود سامعین کو اپنے مزاح سے محظوظ کیا۔

شبھم دتہ نے لکھا کہ شو کے دوران سمے رائنا کو دیکھ کر انہیں یہ محسوس ہوا کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، اور ان کی حالت کافی خراب نظر آ رہی تھی۔ تاہم، سمے رائنا نے اسٹیج پر قدم رکھتے ہی اپنی باتوں سے ہنسی کے لمحے تخلیق کیے۔ ان کے پہلے الفاظ تھے، ”میرے وکیل کی فیس ادا کرنے کا شکریہ۔“

بھارتی اداکارکنول جیت سنگھ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو بھارت سے بہت بہترقرار دے دیا

اس کے بعد، شو کے دوران سمے رائنا نے تنقید کرتے ہوئے کہا، ”اس شو میں کئی بار ایسا لمحہ آئے گا جب آپ کو لگے گا کہ میں کچھ مزاحیہ کہہ سکتا ہوں، لیکن آپ رنویر الہٰ آبادیہ کو یاد کر لینا۔“

اپنے پرفارمنس کا اختتام کرتے ہوئے سمے رائنا نے جذباتی انداز میں کہا، ”شاید میرا سمے (وقت) ہی برا چل رہا ہے، لیکن یاد رکھنا دوستوں… میں سمے ہوں“ یہ جملہ اس بات کا اشارہ تھا کہ وہ ایک مشکل وقت کا سامنا کر رہے ہیں۔

بعد میں شبھم دتہ نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی لیکن یہ بڑے پیمانے پر دوسروں کے ذریعے شیئر کی گئی۔

یاد رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب رنویر الہٰ آبادیہ نے ”انڈیاز گاٹ لیٹنٹ“ میں ایک فحش سوال کیا، جس کے بعد اس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا، اور قانونی چارہ جوئی بھی کی گئی۔

More

Comments
1000 characters