مشہور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جلد ہمیشہ چمکدار اور جوان دکھاہی دیتی ہے۔ ان کی چمکتی اور شفاف جلد کی تریف کرتے پوئے لوگوں کی زبان نہیں تھکتی ہے۔ اور وہ اپنی خوبصورتی کا راز اپنے گھریلو علاجوں میں مانتی ہیں۔

ماہرہ خان اپنے شوبز کی مصروف زندگی میں بھی جلد کی دیکھ بھال کے لیے قدرتی اجزاء پر انحصار کرتی ہیں، جن میں شہد اور لیموں کا استعمال شامل ہے۔

ایک شو میں ماہرہ نے اپنی روزمرہ کی جلد کی دیکھ بھال کے طریقہ کار کو شیئر کیا اور اس میں شہد اور لیموں سے تیار کردہ فیس ماسک کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔

گرمیوں کے سپر فوڈ ’املی‘ کو موسم گرما میں ان 5 طریقوں سے استعمال کریں

شہد اور لیموں کا فیس ماسک بنانے کا طریقہ

ماہرہ خان نے اس فیس ماسک کو بنانے کا ایک آسان طریقہ بتایا جو آپ بھی گھر پر آزما سکتی ہیں

  • سب سے پہلے ایک تازہ لیموں کو نچوڑ لیں۔

  • پھر اس میں ایک چمچ نامیاتی شہد شامل کریں اور دونوں اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔

  • اس مکسچر کو نچوڑے ہوئے لیموں کے چھلکے پر لگائیں اور پھر اسے اپنی جلد پر ہلکے ہاتھ سے رگڑیں۔

  • اس کے بعد 5 منٹ تک ہلکے سے مساج کریں اور پھر ماسک کو 20 منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں۔

  • آخر میں نیم گرم پانی سے چہرہ صاف کریں اور ایک صاف نرم تولیے سے جلد کو پونچھ کر خشک کریں۔

پانی کی بوتلوں پر لگے ڈھکن کے الگ الگ رنگوں کا کیا مطلب ہے؟

شہد اور لیموں کے فوائد

شہد اور لیموں کا امتزاج جلد کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔

لیموں میں قدرتی طور پر وٹامن C ہوتا ہے جو جلد کو روشن اور تروتازہ بناتا ہے۔ اس کے علاوہ، لیموں کے اینٹی بیکٹیریل خصوصیات آپ کی جلد کو صاف اور نرم رکھنے میں مددگار ہیں۔

شہد ایک قدرتی موئسچرائزر ہے جو جلد کو نرمی فراہم کرتا ہے اور نمی کو برقرار رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، شہد میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کی تجدید اور اس کی صحت میں بہتری لانے میں مدد دیتے ہیں۔

شہد اور لیموں کا ماسک کیوں ضروری ہے؟

یہ فیس ماسک آپ کی جلد کو چمکدار بنانے کے ساتھ ساتھ اسے نکھارتا بھی ہے۔ شہد اور لیموں کا استعمال نہ صرف آپ کی جلد کو صاف کرتا ہے بلکہ یہ جلد کے داغ دھبے کم کرنے اور اس کی قدرتی رنگت کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تو اگلی بار جب آپ اپنی جلد کی دیکھ بھال کے لئے کچھ خاص چاہتے ہیں، تو ماہرہ خان کے اس قدرتی ماسک کو آزمائیں اور خود دیکھیں کہ یہ کیسے آپ کی جلد کو تروتازہ اور چمکدار بناتا ہے۔

More

Comments
1000 characters