زبان کی صفائی اور صحت کا خیال رکھنا نہ صرف منہ کی صفائی کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ مجموعی صحت کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے۔
زبان پر سفید تہہ کا بننا صحت کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن سکتا ہے جومختلف صحت کے مسائل کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔ زبان پر سفید تہہ جمع ہونے سے نہ صرف منہ کی بدبو بڑھتی ہے، بلکہ یہ جسم میں موجود بیماریوں کا بھی پتہ دیتی ہے۔
باڈی بنانے والے سپلیمنٹس نوجوانوں کو کس نفسیاتی بیماری میں مبتلا کررہے ہیں؟
سفید زبان کے مسئلے کا مسلسل سامنا کرنے سے صحت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ یہ تہہ آپ کی صحت کو کس طرح متاثر کر سکتی ہے اور اسے دور کرنے کے چند آسان طریقے کیا ہیں۔
زبان کی اس سفید تہہ کو دور کرنے کے لیے آپ کو چند بنیادی عادات کو اپنانا ہوگا، جن سے نہ صرف آپ کی زبان صاف اور صحت مند رہے گی بلکہ آپ کی مجموعی صحت بھی بہتر ہوگی۔
سفید زبان کے اسباب
زبان پر سفید تہہ بیکٹیریا، کھانے کے ذرات، مردہ خلیات اور شوگر کی وجہ سے بن سکتی ہے۔ اگر اس مسئلے کو نظر انداز کیا جائے تو زبان پر جلن اور بات کرنے میں مشکل ہو سکتی ہے۔ زبان کی صفائی کی کمی یا جسم میں پانی کی کمی بھی اس مسئلے کو بڑھا سکتی ہے۔
پانی کی بوتلوں پر لگے ڈھکن کے الگ الگ رنگوں کا کیا مطلب ہے؟
سفید زبان کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے اقدامات
زبانی حفظان صحت
زبان کی صفائی کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ زبان پر سفید تہہ نہ بنے۔ دن میں دو بار دانت صاف کریں،خلال کریں اور ماؤتھ واش کا استعمال کریں تاکہ منہ میں بیکٹیریا کی تعداد کم ہو اور زبان صاف رہے۔
ہائیڈریٹڈ رہنا
پانی پینا زبان کی قدرتی رنگت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ گرمیوں میں پانی کی مقدار بڑھا کر آپ اپنی زبان کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔ ڈیٹوکس واٹر بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ منہ میں بیکٹیریا کی افزائش کو روکتا ہے۔
سگریٹ نوشی سے پرہیز
تمباکو نوشی نہ صرف صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ یہ زبان کی صفائی پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ سگریٹ نوشی کو ترک کرنے سے زبان کی صفائی میں بہتری آتی ہے اور بیکٹیریا کی افزائش کم ہوتی ہے۔
صحت مند خوراک
صحت مند کھانا کھانا ضروری ہے تاکہ زبان پر بیکٹیریا کی افزائش روکی جا سکے۔ تازہ پھل اور سبزیاں کھائیں اور میٹھے مشروبات سے پرہیز کریں زبان پر کسی قسم کی تہہ نہ بنے۔
سفید زبان کے لیے گھریلو علاج
نمکین پانی سے کلی کریں
نمکین پانی میں جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں۔ ایک کپ گرم پانی میں نمک ملا کر منہ میں گھمائیں۔ یہ آپ کی زبان سے سفید تہہ دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
پروبائیوٹکس کا استعمال
صحت مند بیکٹیریا سے بھرپور پروبائیوٹکس کا استعمال آپ کے منہ میں موجود بیکٹیریا کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے اور سفید زبان کے مسئلے کو کم کرتا ہے۔
کھرچنی کا استعمال
زبان کی صفائی کے لیے کھرچنی کا استعمال کریں۔ آہستہ سے اسے زبان پر رگڑیں اور بیکٹیریا کو ختم کریں تاکہ زبان صاف اور صحت مند رہے۔
بیکنگ سوڈا کا استعمال
بیکنگ سوڈا کا پیسٹ بنا کر زبان پر آہستہ سے رگڑیں۔ اس سے زبان کی سفید تہہ دور ہو جاتی ہے اور زبان کی صفائی بہتر ہوتی ہے۔