ہر خاتون خانہ کو کبھی نہ کبھی کچن میں جلے ہوئے برتن کا سامنا ضرور ہوتا ہے جلے ہوئے برتن کو صاف کرنے کے لیے بڑی محنت اور وقت درکار ہوتا ہے۔
جب کوئی برتن جل جاتا ہے تو سب سے پہلی سوچ یہ آتی ہے کہ اسے اسکربر سے رگڑ کر صاف کیا جائے۔ لیکن یہ عمل وقت کا ضیاع بن جاتا ہے، اور کون اتنا وقت باورچی خانے میں گزارنا پسند کرے گا۔
گرمیوں میں مکھیوں سے چھٹکارا پانے کے آسان گھریلو ٹوٹکے
ہم آپ کو بتائیں کہ جلے ہوئے پین کو بغیر اسکربر کے صاف کرنے کے چند آسان طریقے ہیں؟ یہ سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا، لیکن یہ سچ ہے! ہم آپ کے ساتھ پانچ ایسے کچن ہیکس شیئر کر رہے ہیں جو جلے ہوئے پین کو دوبارہ چمکانے میں مدد دیں گے۔
ان تمام طریقوں کو آزما کر آپ بھی اپنے جلے ہوئے پین کو بغیر کسی اسکربر کے دوبارہ چمکدار بنا سکتی ہیں۔ یہ سادہ اور قدرتی طریقے آپ کے وقت کی بچت کریں گے اور آپ کو صاف ستھرا پین ملے گا، جسے آپ دوبارہ استعمال کر سکیں گی۔
بیکنگ سوڈا اور سرکہ کا استعمال
بیکنگ سوڈا اور سرکہ دونوں صفائی کے بہترین اجزاء ہیں۔ جلے ہوئے پین کو صاف کرنے کے لیے ایک کپ سرکہ ڈالیں اور اسے اُبالنے دیں۔ جب یہ اُبل جائے، پین کو آنچ سے اُٹھا کر اس پر بیکنگ سوڈا چھڑک دیں۔ اسے تقریباً 10 منٹ تک رہنے دیں۔ اس کے بعد، آپ آسانی سے برتن کو صاف کر سکیں گی۔
روزانہ صرف ایک کاجو کھانے کے جادوئی فوائد، بڑھاپا جوانی میں بدل جائے گا
ڈش صابن سے ابالنا
اگر آپ سمجھتی ہیں کہ ڈش واشنگ مائع صابن کا استعمال بہترین حل ہو سکتا ہےتو اس طریقے کے لیے پین میں پانی بھر کر اس میں ڈش واشنگ صابن کے چند قطرے ڈالیں اور اسے 5-10 منٹ تک اُبلنے دیں۔ پھر اسے ٹھنڈا ہونے دیں، اور آپ دیکھیں گے کہ جلے ہوئے حصے نرم ہو کر صاف ہو جائیں گے۔
لیموں اور پانی کا طریقہ
لیموں کو کچن میں صفائی کے لیے اکثر استعمال کیا جاتا ہے، اور اب آپ اسے اپنے جلے ہوئے پین کی صفائی کے لیے بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ ایک لیموں کا ٹکڑا پانی کے ساتھ پین میں ڈال کر اُبالیں۔ چند منٹ تک اُبالنے کے بعد اسے رہنے دیں اور پھر داغوں کو صاف کرتے وقت دیکھیں کہ وہ آسانی سے ہٹ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ آپ کے باورچی خانے کو خوشبو دار بھی بنا دیتا ہے۔
ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کا استعمال
ہائیڈروجن پرآکسائیڈ بھی جلے ہوئے پین کو صاف کرنے کے لیے ایک مؤثر طریقہ ہے۔ جلے ہوئے حصے پر ہائیڈروجن پرآکسائیڈ ڈالیں اور اسے چند منٹ تک ہلکی آنچ پر گرم کریں تاکہ بلبلے بن سکیں پھر آنچ بند کر دیں بند کر کے اسے بیٹھنے دیں اور بعد میں پین کو آسانی سے دھوئیں۔ یہ طریقہ جادو کی طرح کام کرتا ہے۔
نمک اور گرم پانی کا طریقہ
ایک اور آسان طریقہ یہ ہے کہ جلے ہوئے حصے پر نمک کی ایک موٹی تہہ چھڑک کر اسے گرم پانی میں ڈال دیں۔ اسے رات بھر رہنے دیں۔ نمک داغوں کو توڑ دے گا، اور اگلے دن آپ ان داغوں کو آسانی سے صاف کر سکیں گی۔ یہ طریقہ کافی مؤثر ہے اور آپ کے پین کو دوبارہ چمکدار بنا دے گا۔