پاکستانی ڈرامے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی بے حد مقبول ہیں، جس کا ثبوت یوٹیوب پر بھارتی ناظرین کے کمنٹس سے ملتا ہے۔ بھارتی ناظرین پاکستانی ڈراموں کو بڑے شوق سے دیکھتے ہیں اور ان کی پذیرائی کرتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایسی کوئی بھی رکاوٹ نہیں ہے جو آرٹ کے پھیلاؤ کو روک سکے، یہی وجہ ہے کہ یوٹیوب ایک ایسااہم پلیٹ فارم بن گیا ہے، جہاں بھارتی ناظرین پاکستانی ڈرامے دیکھتے ہیں۔

مشکل وقت میں امیتابھ بچن نے کرن جوہر کے والد کا کیسے ساتھ دیا؟

بھارت کے بڑے اداکار بھی پاکستانی ڈراموں کے مداح بن گئے ہیں۔ حال ہی میں بھارت کے مشہور اداکار کنول جیت سنگھ نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی ہے۔

کنول جیت سنگھ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں بہت مضبوط اور سبق آموز ہوتی ہیں، اور ان کی کہانیاں بہت خوبصورتی سے لکھی جاتی ہیں۔

بالی ووڈ میں خواتین اداکاراؤں کو کم معاوضہ دیا جاتا ہے، نندیتا داس

کنول جیت سنگھ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا سنیما بھارت سے کم ہے، لیکن پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری بھارت سے زیادہ بہتر ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ایک ڈرامے میں اداکارہ بشریٰ انصاری کے ساتھ کام کر چکے ہیں، لیکن بھارت سے انہیں پاکستان جانے کی اجازت نہیں ملی تھی، اس لیے ڈرامے کی عکس بندی بینکاک میں ہوئی تھی۔ کنول جیت سنگھ نے بشریٰ انصاری کی اداکاری اور ڈائیلاگ ڈلیوری کی بھی تعریف کی۔

یہ تمام باتیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پاکستانی ڈرامے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بہت مقبول ہیں اور ان کی قدر کی جاتی ہے۔

More

Comments
1000 characters