کبریٰ خان اور گوہر رشید کی کہانی ایک دوست کے طور پر شروع ہونے کے بعد اب زندگی کے سفر میں شریک زندگی بننے پر ختم ہوگئی ہے۔ دونوں نے مکہ کی مقدس سرزمین پر نکاح کیا۔

دونوں ستاروں نے کئی منصوبوں میں ایک ساتھ کام کیا اور ہر خوشی و غم میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ وہ نہ صرف اپنے کیریئر میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں بلکہ ذاتی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے لیے بہترین دوست اور شریک حیات کی بہترین مثال بن چکے ہیں۔

جیل میں قید کے دوران ڈاکٹر عمرعادل کی سابقہ اہلیہ اور بیٹے نے کیسا سلوک کیا؟

ان کی لو اسٹوری اور قربانیوں پر بات کرتے ہوئے، ناصر ادیب نے اپنے تازہ ترین پوڈ کاسٹ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ناصر ادیب نے انکشاف کیا کہ کبریٰ اور گوہررشید ایک دہائی سے ایک دوسرے کو جانتے تھے لیکن ان کی محبت کی کہانی ”لندن نہیں جاؤں گا“ کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوئی، جب دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے۔

انہوں نےبتایا کہ دونوں نے کئی اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا، لیکن ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ جب کبریٰ بیماری کی حالت میں تھیں، گوہر وہاں ان کی دیکھ بھال کے لیے موجود تھے۔

ہانیہ عامر بالی ووڈ میں ڈیبیو دینے کے لیے تیار

ان کا کہنا تھا کہ دونوں نے کیریئر میں بھی ایک دسرے کا ساتھ دیا۔ “ لندن نہیں جاوں گا“ میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو صرف دوست کے طور پر نہیں بلکہ ممکنہ لائف پارٹنر کے طور پر دیکھنا شروع کیا۔

More

Comments
1000 characters