پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ ماورا حسین اور بھارتی اداکار ہرش وردھن کی فلم ”صنم تیری قسم“ کی باکس آفس پر کامیاب ری ریلیز کے بعد اس کے سیکوئل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سیکوئل میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کو مرکزی کردار میں لیے جانے کا امکان ہے۔
فلم کے ہدایتکار رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مداحوں کی بھرپور خواہش اور پرزور فرمائش کو مد نظر رکھتے ہوئے ”صنم تیری قسم 2“ میں شردھا کپور کو کاسٹ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
فرحان سعید اور عروہ کی پہلی مرتبہ اپنی علیحدگی پر لب کشائی
اس کے علاوہ، سلمان خان کو فلم میں ہیرو کے طور پر شامل نہ کرنے کی درخواست پر ہدایتکارہ نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کر سکتی ہیں۔ سلمان خان ایک بڑے اسٹار ہیں اور اگر وہ اس فلم میں دو منٹ کے لیے بھی آئیں تو یہ ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہوگا۔
یاد رہے کہ ”صنم تیری قسم“ کی ری ریلیز نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور اب اس کے سیکوئل کی تیاری شروع ہو گئی ہے،
فلم کی نمائش آئندہ سال 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر متوقع ہے۔