معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل فیڈریشن آف دی فونوگرافک انڈسٹری (IFPI) کی جانب سے 2024ء کے لیے گلوبل ریکارڈنگ آرٹسٹ آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ سوئفٹ کو یہ اعزاز دیا گیا ہے، جو ان کے شاندار کیریئر کی ایک اور بڑی کامیابی ہے۔
بالی ووڈ میں خواتین اداکاراؤں کو کم معاوضہ دیا جاتا ہے، نندیتا داس
ان کی حالیہ کامیاب البم ”The Tortured Poets Department“ نے عالمی سطح پر شاندار کامیابیاں حاصل کیں، ٹاپ فور چارٹس میں گلوبل البم، گلوبل ونائل البم، گلوبل اسٹریمنگ البم اور گلوبل البم سیلز سرِفہرست رہیں۔
اس البم کی 5.6 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں، جس کے ساتھ یہ 2024ء کے گلوبل البم سیلز چارٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم بن گئی۔
اس کے علاوہ، ٹیلر سوئفٹ کا ”Eras“ ٹور بھی عالمی سطح پر کامیاب رہا، جس نے ایک ارب ڈالرز سے زائد کی آمدنی حاصل کی اور اس کے پچھلے البمز کی مقبولیت میں بھی اضافہ کیا۔
’تمہارے 13ویں بچے کی ماں ہوں‘، ایلون مسک کا انفلوئنسر کے دعوے پر ایک لفظی ردعمل
IFPI کی چیف ایگزیکٹیو وکٹوریہ اوکلی نے اس کامیابی پر کہا کہ یہ سال ٹیلر سوئفٹ کے لیے ایک شاندار سال رہا ہے، جو ایک مرتبہ پھر اپنے غیر معمولی فن اور محنت کی بدولت عالمی سطح پر چھا گئیں۔
ٹیلر سوئفٹ کو پہلی بار یہ اعزاز 2014ء میں دیا گیا تھا، اور پھر 2019ء، 2022ء اور 2023ء میں بھی انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا۔
ایوارڈز کی 12 سالہ تاریخ میں یہ کسی بھی فنکار کی سب سے زیادہ تعداد ہے، جو سوئفٹ کی عالمی مقبولیت اور ان کی بے مثال کامیابی کو ثابت کرتا ہے۔