ہم روزمرہ زندگی میں پینے کے پانی کی بوتلیں خریدتے اور استعمال کرتے ہیں، اور ان بوتلوں کے ڈھکن مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں۔ سیاہ، سفید، نیلا یا سبز۔ پانی کی بوتلوں کے ڈھکن کے مختلف رنگوں کا کیا مطلب ہے؟
ایک وقت تھا جب لوگ دریاؤں اور تالابوں کا پانی پیتے تھے لیکن بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث اب لوگ صرف صاف پانی پیتے ہیں۔ ہم پانی کی بوتل خریدتے وقت اس کے برانڈ اور قیمت پر تو توجہ دیتے ہیں، لیکن ڈھکن کا رنگ بھی اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔اورہر رنگ کا ایک خاص مطلب اور اہمیت ہوتی ہے۔ یہ رنگ ہمیں پانی کی قسم اور اس کی تیاری کے طریقے کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ پانی کی بوتل کے ڈھکن کے مختلف رنگ کس چیز کی نشاندہی کرتے ہیں اور ان کا ہماری صحت سے کیا تعلق ہے۔
اگر پانی کی بوتل پر نیلے رنگ کا ڈھکن ہے تو اس کا مطلب ہے اس پانی کو قدرتی چشموں یا زیر زمین پانی کے ذخائر سے حاصل کیا گیا ہے، یہ معدنی پانی (Mineral Water) ہے۔ معدنی پانی میں قدرتی معدنیات پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔
کسی بھی انسان کو دن بھر میں کتنا پانی پینا چاہیے؟
سبز رنگ کا ڈھکن اس بات کی علامت ہے کہ پانی میں ذائقے شامل کیے گیے ہیں۔
اگر پانی کی بوتل کا ڈھکن سفید ہو تو اس کا مطلب ہے کہ پانی کو مشین کے ذریعے صاف کیا گیا ہے۔ یہ پانی عام طور پر فلٹریشن، ریورس اوسموسس یا دوسرے سائنسی طریقوں سے صاف کیا جاتا ہے تاکہ نقصان دہ بیکٹیریا اور کیمیکل دور کیے جا سکیں۔
سیاہ رنگ کے ڈھکن والی پانی کی بوتل کا مطلب ہے کہ اس میں الکلائن پانی (Alkaline Water) موجود ہے۔ الکلائن پانی کی پی ایچ ویلیو عام پانی سے زیادہ ہوتی ہے، جو جسم میں تیزابیت کو کم کرنے اور ڈیٹاکسیفکیشن کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ یہ عام پانی کے مقابلے میں مہنگا ہوتا ہے اور صحت کے لیے زیادہ مفید مانا جاتا ہے۔
اگر پانی کی بوتل کا ڈھکن پیلا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اس میں وٹامنز اور الیکٹرولائٹس شامل کیے گئے ہیں۔ یہ پانی زیادہ تر ان لوگوں کے لیے مفید ہوتا ہے جو سخت جسمانی مشقت کرتے ہیں یا ورزش کے بعد اپنی توانائی بحال کرنا چاہتے ہیں۔
مٹی کے گھڑے میں پانی پینے کے حیرت انگیز فوائد
پانی زندگی کی سب سے بنیادی ضرورت ہے، لیکن ہم میں سے اکثر لوگ اس کی کوالٹی اور اقسام پر زیادہ توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی صحت اور ہائیڈریشن کے لیے درست پانی کا انتخاب بہت ضروری ہے
بوتل کے ڈھکن کا رنگ نہ صرف پانی کی نوعیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے بلکہ ہمیں یہ بھی بتاتا ہے کہ کون سا پانی ہماری صحت کے لیے زیادہ موزوں ہے۔ عام پینے کے لیے نیلا یا سفید ڈھکن والی بوتل بہترین انتخاب ہو سکتی ہے۔