سید نور، پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اور تجربہ کار فلم ڈائریکٹر ہیں، جنہیں متعدد سپر اسٹار اداکاروں کی کامیابیوں کا سہرا بھی دیا جاتا ہے۔ سید نور کو ریما، شان، میرا۔ ریشم، ثنا، بابر علی، صائمہ، اور ان جیسے دیگر کئی اداکاروں کے لیے ایک اسٹار میکر بھی کہاجاتا ہے۔
ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلمیں جیسے کہ چوریاں، جیوا، سنگم، سرگم، مجاز اور تیرے بجرے کی راکھی نے نہ صرف پاکستانی سنیما میں دھوم مچائی بلکہ کئی ریکارڈز بھی توڑے۔
جیل میں قید کے دوران ڈاکٹر عمرعادل کی سابقہ اہلیہ اور بیٹے نے کیسا سلوک کیا؟
سید نور کی پہلی شادی پرخسانہ نور سے ہوئی تھی، جو 12 جنوری 2017 کو 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی دوسری شادی معروف اداکارہ صائمہ خان سے ہوئی۔
حال ہی میں سید نور نے ایک پوڈکاسٹ میں فضا علی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپنی پہلی بیوی رخسانہ نور کی بیماری اور ان کے انتقال کے بارے میں بات کی۔
دوستوں سے متعلق جگن کاظم کو بیان دینا مہنگا پڑ گیا
انہوں نے بتایا کہ رخسانہ نور کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اہم نے ان کا علاج مکمل طور پر کیا گیا تھا۔ انہیں امریکہ لے جا کر سرجری بھی کروا ئی جس سے کینسر نکال دیا گیا تھا۔ تاہم، سید نور کے مطابق رخسانہ نے اپنی صحت کا مکمل خیال نہیں رکھا، جس کے بعد کینسر ان کے پورے جسم میں پھیل گیا۔
ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر سید نور کے حوالے سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین سید نور کے بیان کو مسترد کر رہے ہیں اور یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ رخسانہ کی موت کی وجہ سید نور کی بے وفائی اور اس کی زندگی میں آنے والی مشکلات اور افسردگی تھی۔
بعض صارفین کا خیال ہے کہ سید نور کی دوسری شادی کے بعد رخسانہ کو جس طرح نظرانداز کیا گیا، اس کا اثر اس کی صحت پر پڑا۔ ایک صارف نے کہا، ”کیا ہوگا اُس خاتون کا جو اپنے شوہر کی دوسری شادی کے بارے میں اخبار میں پڑھے؟“ ایک اور صارف نے یہ بھی لکھا کہ، ”آپ دوسری خاتون کے ساتھ مصروف تھے، اسی وجہ سے وہ جلدی چل بسیں۔“