پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے ڈرامے ’اے عشقِ جنون‘ کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران خون دینے کا ایک منفرد منظر پیش کیا ہے۔ یہ ڈراما جہاں اشنا شاہ کی بہترین اداکاری کا مظہر ہے، وہیں انہوں نے ایک سین کے لیے واقعی خون دینے کا تجربہ بھی کیا۔
اشنا شاہ، جو ’الف اللہ اور انسان‘، ’حبس‘ اور ’پری زاد‘ جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں، حالیہ برسوں میں گولفر حمزہ امین کے ساتھ اپنی شادی کے بعد بیرونِ ملک سفر کرتی نظر آتی ہیں۔
صائمہ قریشی نے اپنے خلاف تنقید کا جواب دیدیا
اس وقت اشنا شاہ ’اے عشقِ جنون‘ میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں، جس میں ان کے ساتھ شہریار منور بھی ہیں۔ اس ڈرامے میں ان کا کردار ’ایمن‘ جبکہ شہریار منور کا کردار ’راحم‘ ہے۔
حال ہی میں، اشنا شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خون دے رہی ہیں۔ لیکن یہ خون کسی ہسپتال میں نہیں، بلکہ ’اے عشقِ جنون‘ کے سیٹ پر نکالا جا رہا تھا۔
ویڈیو میں اشنا شاہ نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ”کہتے ہیں کہ آپ کسی پراجیکٹ کو خون، پسینہ اور آنسو دیتے ہیں، باقی دو تو دے چکی تھی، اب آج خون بھی دے رہی ہوں۔“
حمزہ علی عباسی نکاح پڑھانے پر تنقید کا شکار ہوگئے
اس سین کے دوران، اشنا شاہ نے اس منظر کی عکاسی بہت ہی حقیقت پسندانہ انداز میں کی، جس سے ان کے چہرے پر سوئی چبھنے کا درد اور ساکن جسم کی خوفناک زبان واضح طور پر دکھائی دی۔
اس ویڈیو پر مختلف فینز کے ردعمل دیکھنے کو ملے، کچھ نے ان کی محنت کی تعریف کی، جبکہ کچھ نے انہیں خون ضائع کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔