بھارتی فلمساز فرح خان نے اپنی تازہ ترین یوٹیوب ولاگ میں ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے اذہان کو اپنے گھر مدعو کیا، جہاں ان کے درمیان دلچسپ اور چنچل بات چیت نے شائقین کی توجہ حاصل کی۔ ولاگ میں فرح خان اور ثانیہ مرزا کے درمیان محبت بھری باتوں کے ساتھ، ایک خاص لمحہ نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا، جب فرح نے ثانیہ کے بیٹے اذہان سے بوسہ مانگنے کا مزاحیہ انداز اختیار کیا۔
فلمساز فرح خان اور سابق ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا برسوں سے گہری دوست ہیں۔ حال ہی میں، ثانیہ فرح کے مقبول ویلاگ چینل پر نظر آئیں جب وہ اپنی بہن اور بیٹے کے ساتھ ان کے گھر گئی تھیں۔ تاہم، جس چیز نے سب کی توجہ مبذول کرائی وہ فرح کا ثانیہ کے بیٹے سے بوسہ مانگنے کا مزاحیہ انداز تھا۔
ایکتا کپور کیخلاف ایک اور مقدمہ دائر
پیر کو فرح نے اپنے یوٹیوب چینل پر ثانیہ مرزا بمقابلہ فرح خان کے عنوان سے ایک نیا ویلاگ شیئر کیا: ”کس نے بنایا بہترین چکن 65؟“ ویلاگ میں، فرح نے اپنے باورچی کو چکن 65 تیار کرنے کی ہدایت کی، اور بعد میں، وہ ڈش بناتے ہوئے نظر آئیں۔
ان کے لنچ کے بعد ثانیہ کے بیٹے اذہان کو گھر میں فٹ بال کھیلتے دیکھا گیا۔ ولاگ میں فرح خان اپنے باورچی کے ساتھ چکن 65 کی تیاری کر رہی تھی اور اس کے بعد ثانیہ اور اذہان کے ساتھ ہنسی مذاق میں مگن تھیں۔
رنویر کی لگائی ہوئی آگ میں ایک اور بھارتی کامیڈین پھنس گئے
جب اذہان گھر میں فٹ بال کھیل رہا تھا، تو فرح نے گیند پکڑ کر اذہان سے کہا، ”پہلے آپ کو مجھے بوسہ دینا ہوگا، آپ جانتے ہیں۔“ یہ بات فرح کی مزاحیہ اور بے تکلف طبیعت کو ظاہر کرتی ہے۔ ثانیہ نے تجویز دی کہ وہ اذہان کو گلے لگا لے، لیکن فرح نے پھر کہا، ”چلو، مجھ پر ادت جی کرو، چلو۔“
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور اس پر مختلف تبصرے آنا شروع ہوگئے۔ ایک صارف نے لکھا، ”فرح خان کو اپنے کامیڈی شو کی ضرورت ہے!“ ایک اور نے کہا، ”وہ بے تکلف اور غیر ارادی طور پر مزاحیہ ہیں۔“ فرح کی اس حرکت نے مداحوں کو ہنسی میں مبتلا کر دیا، اور ان کے انداز کو سراہا گیا۔
یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر اس وقت سامنے آئی، جب گلوکار ادت نارائن ایک تنازعہ کا شکار ہوئے تھے۔ ان کی ایک لائیو پرفارمنس کے دوران جب خواتین مداحوں کا ایک گروپ سیلفیز کے لیے ان سے رابطہ کیا۔ ان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے گلوکار نے غیر متوقع طور پر کچھ مداحوں کو بوسہ دیا۔ جس نےسوشل میڈیا پر بہت سارے منفی ردعمل اور تنازعہ کو جنم دیا۔