**بالی وڈ کے معروف اداکار وکی کوشل اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار رشمیکا مندانا کی فلم ”چھاوا“ نے ریلیز کے بعد ایک مداح کی انوکھی حرکت سے توجہ حاصل کرلی۔ **

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، فلم کی تھیٹر میں نمائش کے دوران گجرات کے شہر بھروچ کے ایک سینما ہال میں توڑ پھوڑ کی گئی، جس کے نتیجے میں مقامی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا۔

’چھاوا‘ دیکھنے کیلئے راجہ کا روپ دھارے مداح گھوڑے پر سوار تھیٹر میں گھس گیا

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ”آر کے سنیما“ میں دن کا آخری شو دکھایا جا رہا تھا۔ ملزم کی شناخت جیش وساوا کے طور پر ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر نشے کی حالت میں فلم دیکھ رہا تھا۔

ویڈیو میں ملزم کو غصے کی حالت میں سینما اسکرین کو اپنے ہاتھوں سے پھاڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، فلم کے ایک سین میں مغل بادشاہ اورنگ زیب کو چھترپتی سمبھاجی مہاراج پر تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جس کے بعد جیش وساوا غصے میں بے قابو ہو گیا اور اس نے سینما اسکرین کو نقصان پہنچا دیا۔

ویڈیو میں ملزم کو اسکرین کو توڑتے ہوئے اور پھر ہال میں ہنگامہ مچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سینما کی سیکیورٹی نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ہال سے باہر نکال دیا۔

تھیٹر کے جنرل مینیجر نے اس واقعے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس تباہی کی وجہ سے انہیں تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، اور کئی شوز کو منسوخ یا دوبارہ شیڈول کرنا پڑا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ”چھاوا“ فلم نے صرف چار دنوں میں 140 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا، اور فلم کے آخری 45 منٹ نے شائقین کو جذباتی طور پر متاثر کیا۔

فلم ”چھاوا“ کا ٹریلر چھترپتی سبھاجی مہاراج کی زندگی کی ایک جھلک پیش کرتا ہے، جب انہوں نے اپنے والد چھترپتی شیواجی مہاراج کے انتقال کے بعد تخت سنبھالا تھا۔

وکی کوشل اس فلم میں چھترپتی سبھاجی مہاراج کا کردار نبھا رہے ہیں، جس میں ان کی پرفارمنس کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ فلم وکی کوشل کے کیریئر کی ایک اہم فلم ثابت ہوگی۔

فلم میں وکی کوشل کے ساتھ رشمیکا مندانا ان کی اہلیہ کے طور پر نظر آئیں گی، جبکہ اکشے کھنہ مغل شہنشاہ اورنگزیب کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اس فلم کی موسیقی کی ترتیب اے آر رحمان نے دی ہے، جس کی خوبصورت کمپوزیشنز نے فلم کے ٹریلر کو اور بھی دلکش بنا دیا ہے۔

فلم ”چھاوا“ کی اوٹی ٹی ریلیز کی تاریخ اور پلیٹ فارم کے بارے میں ابھی تک کسی رسمی اعلان کا انتظار ہے، لیکن اس کے کامیاب تھیٹر رن کے بعد مداحوں کو جلد ہی اس کے آن لائن دیکھنے کا موقع ملنے کی توقع ہے۔

More

Comments
1000 characters