چین میں ایک خاتون کی آنکھ کے پیچھے چھپے کانٹیکٹ لینس کی موجودگی نے ڈاکٹروں کو بھی چونکا کر رکھ دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر بیجنگ کے ہسپتال میں ایک خاتون اپنے چہرے کا مسئلہ لے کر پہنچیں، ڈاکٹرز نے چہرے کا معائنہ کیا تو پایا کہ خاتون کے چہرے کا ایک رُخ پتلا تھا اور ان کی آنکھ تھوڑی دھنسی ہوئی تھی۔ تاہم ڈاکٹروں نے چہرے کو ہموار بنانے کے لیے خاتون کی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا۔
تاہم دورانِ سرجری ڈاکٹرز کی ٹیم نے ایک حیران کن انکشاف کیا۔ ڈاکٹروں نے خاتون کے چہرے کی سرجری کے دوران آنکھوں کے پیچھے چھپے 5 لینس تلاش کیے جو پچھلے چند ماہ سے خاتون کی آنکھ کے پیچھے پھنس گئے تھے۔
’مجھے دیر ہو رہی ہے‘، ہارٹ اٹیک سے بچائے جانے کے بعد چینی شخص ملازمت کیلئے دوڑ پڑا
رپورٹ کے مطابق محترمہ اے نامی چینی خاتون کئی سالوں سے کانٹیکٹ لینز پہنے ہوئے تھیں، اور ہیمی فیشل ایٹروفی کی وجہ سے لینس ان کی آنکھ کے پیچھے چھپنے کیلئے کافی جگہ موجود تھی۔ Hemifacial atrophy ایک ایسی حالت ہے جہاں آنکھ کے ارد گرد چربی کے ٹشو سکڑ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے آنکھ کا گولہ بھی سکڑ جاتا ہے۔ جب محترمہ اے کی آنکھ کے پیچھے چربی کا ٹیکہ لگایا گیا تو اس نے پانچ کانٹیکٹ لینز باہر دھکیل دیے۔
میڈیکل ٹیم نے بتایا کہ خوش قسمتی سے خاتون کو ان کی آنکھوں کے عقب میں چھپے کانٹیکٹ لینز سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ تاہم، اگر وہ زیادہ دیر تک وہاں موجود رہتے تو اس سے آنکھوں میں زخم اور انفیکشن جیسے مسائل پیدا ہو سکتے تھے۔
104 دن لگاتار کام کرنے والے چینی ملازم کی موت واقع ہوگئی
اس غیر معمولی کیس نے آنکھوں کے ڈاکٹروں اور دیگر طبی ماہرین کی توجہ مبذول کرائی ہے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ “یہ پہلا کیس ہے جہاں آنکھ کی سطح کے اندر ایک سے زائد کانٹیکٹ لینز چھپے ہوئے پائے گئے۔