جدید طرزِ زندگی، فاسٹ فوڈ، اور کم فائبر والی غذا ہماری آنتوں کی صحت پر خطرناک اثر ڈال سکتی ہے، جس کے نتیجے میں قبض، سوزش اور یہاں تک کہ بڑی آنت کے کینسر (کولوریکٹل کینسر) جیسے مہلک امراض بھی جنم لے سکتے ہیں۔ لیکن پریشان نہ ہوں! آپ کی غذا میں چند اہم تبدیلیاں لا کر آپ نہ صرف اپنی آنتوں کو صحت مند رکھ سکتے ہیں بلکہ بڑی آنت کے کینسرجیسے خطرناک مرض سے بھی بچ سکتے ہیں۔

آئیے، آپ کو ایسے 8 بہترین فائبر سے بھرپور غذائی اجزاء کے بارے میں بتاتے ہیں جو آپ کی آنتوں کے لیے محافظ کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

دلیہ (اوٹس)

دلیہ ایک بہترین فائبر سے بھرپور غذا ہے جو آنتوں میں موجود فاسد مادوں کو خارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس میں موجود بیٹا گلوکن فائبر آنتوں کی دیواروں کو مضبوط بناتا ہے اور جسم سے زہریلے مواد نکالنے میں مدد کرتا ہے۔

پھلیاں (بینز اور دالیں)

چاہے وہ چنے ہوں، مسور کی دال ہو یا لوبیا، تمام پھلیاں فائبر اور پروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ آنتوں کی حرکت کو بہتر بنا کر قبض سے نجات دلاتی ہیں اور ہاضمے کو متوازن رکھتی ہیں۔

دودھ پینے سے آنت کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے! تحقیق میں چونکا دینے والا انکشاف

سیب (اور دوسرے پھل)

سیب میں موجود پیکٹن فائبر آنتوں کو ڈیٹوکس کرنے میں مدد دیتا ہے اور نظامِ ہاضمہ کو متحرک رکھتا ہے۔ روزانہ ایک سیب کھانے سے آپ اپنی آنتوں کی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

سبز پتوں والی سبزیاں

پالک، میتھی، بند گوبھی اور ساگ جیسے ہرے پتوں والی سبزیاں انٹی آکسیڈنٹس اور فائبر کا بہترین ذریعہ ہیں جو آنتوں کو صحت مند رکھتے ہیں اور جسم میں مفید بیکٹیریا کو بڑھاتے ہیں۔

بیج اور گری دار میوے

چیا سیڈز، السی کے بیج، بادام اور اخروٹ فائبر کے ساتھ ساتھ صحت بخش چکنائی اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو آنتوں کے افعال کو بہتر بناتے ہیں اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔

روزانہ کھانے کے بعد سونف چبانے کے حیرت انگیز فوائد

گاجر(اور دوسری سبزیاں)

گاجر میں موجود حل پذیر اور غیر حل پذیر فائبر آنتوں میں مفید بیکٹیریا کو بڑھاتا ہے اور جسم میں فاسد مادوں کو جمع ہونے سے روکتا ہے۔

بروکلی اور گوبھی

یہ سبزیاں سلفورافین نامی جزو پر مشتمل ہوتی ہیں جو آنتوں کی صفائی میں مدد دیتا ہے اور جسم میں موجود زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے۔

معدے کے مسائل دور کرنے والا جادوئی مشروب

بیری فروٹس (اسٹرابیری، بلیو بیری، رس بیری)

یہ پھل نہ صرف فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں جو کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

یاد رکھیں صحت مند طرزِ زندگی اپنا کر، تھوڑی سی احتیاط سے ان خطرنات بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی آنتیں صحت مند رہیں اور آپ بڑی آنت کے کینسر (کولوریکٹل کینسر) جیسے خطرناک مرض سے بچے رہیں، تو اپنی خوراک میں ان فائبر سے بھرپور غذاؤں کو شامل کریں۔ ورزش اور چہل قدمی کو اپنا معمول بنائیں، صحت مند اور خوش رہیں۔

More

Comments
1000 characters