ٹیکنالوجی کی دنیا میں جہاں آئے روز تیز رفتار تبدیلیاں سامنے آ رہی ہیں، وہیں لوگوں کو اس بات سے بھی خبردار کیا جا رہا ہے کہ ہر چیز اور ہرشخص پر بھروسہ نہ کیا جائے۔
بڑے پیمانے پر کیے جانے والے یہ مالی فراڈ مصنوعی ذہانت کا استعمال کر کے کسی شخص کی ہو بہو نقل کر کے انجام دیے جا رہے ہیں اور اس دوران کہیں کوئی ثبوت بھی نہیں چھوڑا جاتا جس کے باعث اس واقعے کی تفتیش بھی مشکل ہوتی ہے، لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کی تو بات ہی چھوڑ دیں۔
یہ فراڈ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ اب لوگوں کو مشورہ دیا جا رہا ہے وہ کسی بھی نامعلوم نمبر یا اجنبی کی جانب سے آنے والی کال کو ہرگز نہ سنیں۔
بھارت مالیاتی فراڈ کا مرکز، سائبر کرائمز میں نمایاں اضافہ
حال ہی میں زمزم الیکٹرانکس فراڈ کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش سامنے آئی ہے۔ حقیقت کیا ہے، تاہم اس فراڈ نے بہت سے صارفین کو اپنی ٹرانزیکشنز کی حقیقت اور ذاتی معلومات کی حفاظت کے بارے میں سوالات اٹھا دیے ہیں۔ اس فراڈ کی پیچیدگیوں کو سمجھنا آپ کو اور دوسروں کو ایسی اسکیموں کا شکار ہونے سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔
ایسا ہی دھوکہ دہی کا واقعہ صوبہ پنجاب کے علاقے غازی آباد کی خاتون نصرت کے ساتھ پیش آیا، جس میں مبینہ مشہور زمانہ زم زم الیکٹرنکس دبئی کے مشہور دو بھائیوں کے نام سے فون پران کے ساتھ مالی فراڈ کیا گیا۔
خاتون کے مطابق انہوں موبائل ایپ پرایک اشتہار دیکھا اوراس کو کلک کرنے کے بعد ان کے نمبر مذکورہ اشتہار کمپنی مبینہ طور پر زم زم الیکرونکس دبئی کا بتایا گیا، جو آج کل چھوٹا اور بڑا بھائی کے نام سے سوشل میڈیا پر بہت معروف ہیں۔
اسلام آباد میں آن لائن فراڈ میں ملوث 3 غیرملکیوں کیخلاف مقدمہ درج
خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ ان سے دونوں بھائیوں سے فیس ٹو فیس ویڈیو کال پربات کرتی رہیں۔ کچھ دنوں کے بعد خاتون کو پھر کال موصول ہوئی اور کہا گیا چونکہ آپ نے ہماری ایپ کو کلک کیا تھا، اس لئے اب آپ کے نام انعام کے طور پر حج پیکج، زیورات اور آئی فون اور لیپ ٹاپ وغیرہ نکلا ہے۔
تاہم خاتون کی نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ زم زم کے نام پر کسی نے ان سے فراڈ کیا۔
خاتون کے مطابق انہوں نے مطالبہ کیا کہ آپ ہمیں 6 ہزار روپے بھیجیں تا کہ وہ پارسل آپ کو بھیجیں، خاتون نے مطالبہ کرنے والے کو مطلوبہ 6 ہزار روپے روانہ کردیے، اس کے بعد دوسرے دن پھر ویڈیو کال آئی اور انہوں نے پھر رقم کا مطالبہ کیا کہ وہ پیسے بھیج کراپنا پارسل وصول کرلیں اور یہ سلسلہ کئی دنوں تک جاری رہا۔
آن لائن فراڈ سے کوئی محفوظ نہیں، بھارتی آئی ٹی ایکسپرٹ 20 لاکھ روپے گنوا بیٹھا
خاتون نے رقم دینے میں معذوری کا اظہارکیا لیکن پھرانہوں نے رقم کا مطالبہ کیا اس طرح انہوں کئی مرتبہ مطالبہ کیا اور خاتون ان کے جھانسے میں آکر ان سے مختلف دنوں میں ان سے رقم وصول کرتے رہے اور خاتون کے مطالبہ پر بھی انہوں نے وہ گفٹ پیکج ان کو نہیں بھیجا۔
خاتون نے دعوٰی کیا کہ انھوں نے لوگوں سے قرض لے کر اور زیوارت بیج کر تقریبا 35 لاکھ روپے جھوٹے وعدے اور دلاسوں سے مجھ لوٹ لیے۔
خاتون نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ رقم میں نے اپنے شوہر، دو بھائیوں اور عزیز واقارب سے لیکر ان لوگوں کو دی تھی۔ اب وہ لوگ مجھ سے مزید رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاور ایف آئی اے سائبر کرائمز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مری مدد کریں اور ان لوگوں کے خلاف کارروائی کریں۔