را کھی ساونت نے مفتی قوی کو چیلنج کیا ہے کہ وہ انہیں سنبھال نہیں پائیں گے کیونکہ وہ ایک اکیلی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہیں۔
راکھی ساونت آج کل خبروں میں ہیں کیونکہ وہ نئی پاکستانی بہو بننا چاہتی ہیں۔ بھارتی ریئلٹی اسٹار کا نام پاکستانی اداکاردودی خان اور مفتی قوی کے درمیان لیا جارہا ہے اور انہیں ابھی تک یقین نہیں ہے کہ وہ آخر کس سے شادی کریں گی۔ اس دوران راکھی ساونت نے ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کے دوران دلچسپ بات شیئر کر دی۔
خاتون مداح نے اپنے تمام اثاثے سنجے دت کے نام کر دیے
راکھی ساونت کے ساتھ شادی کے حوالے سے ایک اور دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب مفتی قوی نے انہیں شادی کی پیشکش کی۔ مفتی قوی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اور راکھی ساونت جلد نکاح کرنے جا رہے ہیں، اور ان کا نکاح 14 فروری کو ہو گا۔
اس پیشکش کے دوران مفتی قوی نے میزبان سے بھی کہا کہ وہ ان کے نکاح میں شرکت کریں اور گواہ بنیں۔
راکھی ساونت نے بھی ان کے پروپوزل کا مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا سے شادی کی خواہشمند ہیں اور انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی۔
بھارتی اداکارہ سرگن مہتا کو بڑا دھچکا، 70 لاکھ کے فراڈ کا سامنا
اب راکھی ساونت نے کہا ہے کہ وہ مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900۔ راکھی اکیلی 1 لاکھ خواتین کے برابر ہے اور وہ شرط لگا سکتی ہے کہ مفتی اسے اتنی آسانی سے نہیں سنبھال پائیں گے جتنی انہیں لگتا ہے کہ وہ کر سکتے ہیں۔
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے سچی محبت کی تلاش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ، میں ابھی تک سچی محبت کی تلاش میں ہوں، بھارت میں مجھے وہ محبت نہیں ملی جس کی مجھے توقع تھی۔ میرے پیچھے کئی لڑکے ہیں، لیکن وہ سب مجھے اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں راکھی نے کہا، جب نریندر مودی پاکستان آ سکتے ہیں تو پھر میں کیوں نہیں آ سکتی؟ اگر میاں بیوی راضی ہیں تو پھر قاضی کیا کر سکتا ہے؟
راکھی نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ۔ ہانیہ عامر ایک اچھی اور شریف لڑکی ہیں، اور میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں۔