پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک کی سوشل میڈیا پر اجنبی شخص کے ساتھ قربت کی تصاویر نے ہنگامہ برپا کردیا۔
وینا ملک نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس نوجوان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں صرف کومبو لکھا، جس نے مداحوں کا تجسس بڑھا دیا اور قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
کئی صارفین کا خیال ہے کہ یہ نوجوان شہریار چوہدری ہوسکتا ہے، جس کا ذکر وینا نے ماضی میں اپنے ممکنہ شریکِ حیات کے طور پر کیا تھا۔
وینا ملک رشتہ ازدواج میں منسلک، شوہر کون ہے؟
وینا ملک نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی پر کھل کر کہہ دیا
وینا ملک کی ذاتی زندگی ہمیشہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ انہوں نے 2013 میں کاروباری شخصیت اسد بشیر خٹک سے شادی کی تھی، جس سے ان کے دو بچے ہیں تاہم، 2017 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔
وینا ملک نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ حسن پرست ہیں اور شادی کے لیے دراز قد، خوبصورت اور مکمل شخصیت والا مرد چاہتی ہیں۔
مفتی قوی نے میرے حسن وجمال کی تعریف کی تھی، وینا ملک
وینا نے شہریار چوہدری کے ساتھ اپنے تعلقات پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک خوبصورت شخص ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے درمیان اچھے تعلقات اور دوستی ہے، لیکن تاحال شادی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
اداکارہ کی ان پوسٹس کے بعد سے ان کے دوبارہ سے شادی کر لینے کی افواہوں نے جنم لیا تھا جس کی تاحال اداکارہ نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ وینا ملک کو ماضی میں بھی مختلف متنازع چیزوں کی وجہ سے سخت سماجی رد عمل کا سامنا رہا ہے۔