یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کامیڈین سمے رائنا کے مقبول روسٹ شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ پر اپنے متنازعہ ریمارکس پر سخت تنقید کی زد میں ہیں ہیں۔ شو میں کیے گئے ایک نامناسب سوال کے ردعمل پر ملک بھر میں ہونے والے غم و غصے کے درمیان، ڈبلیو ڈبلیو ای WWE کے سابق ریسلر سانگا، جنہیں سوراو گرجر بھی کہا جاتا ہے، نے رنویر کو براہ راست وارننگ دی ہے۔
اپنے ایکس ہینڈل پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں گرجر نے رنویر کو متنبہ کیا کہ اگر وہ کبھی راستے میں ان سے ٹکراتے ہیں تو ان کی سیکیورٹی بھی انہیں نہیں بچا سکے گی۔
گرجر نے مشورہ دیا کہ رنویر کو ان کے دیے جانے والے ریمارکس کے لیے معاف نہیں کیا جانا چاہیے، اور حکام پر زور دیا کہ وہ ان کے خلاف سخت کارروائی کریں، تاکہ ایک تقدس کا پاس رکھا جا سکے۔
فون بند، گھر پر تالہ، کیا رنویر الہ آبادیہ روپوش ہوگئے؟
سوراو گرجر نے کہا کہ، انہوں نے شو میں جو کچھ بھی کہا، اس کے لیے انہیں معاف نہیں کیا جا سکتا، اگر ہم نے ان کے رویے پر ان کے خلاف کارروائی نہیں کی تو ان جیسے اور لوگ بھی ایسی ہی باتیں کہیں گے، ایسے لوگوں نے تمام حدیں پار کر دی ہیں، ہمیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے جو ایسی باتیں کہہ کر ہمارے معاشرے اور مذہب کو خراب کر رہے ہیں، تاکہ آنے والی نسلوں کو بچایا جا سکے۔
انہوں نے جس طرح کی باتیں کہی ہیں، میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ میں اس وقت بہت ناراض ہوں۔ میں غلط زبان استعمال نہیں کرنا چاہتا۔ اگر میں ان سے کہیں بھی ملتا ہوں، تو انہوں نے شو میں جو کچھ کہا اس کے لیے انہیں مجھ سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ گرجر نے کہا۔
رنویر الہ آبادیا خود پر درج متعدد ایف آئی آر کیخلاف عدالت پہنچ گئے
یاد رہے ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ ایپی سوڈ سے منسلک رنویر، سمے رائنا، اپوروا مکھیجا اور دیگر کے خلاف پولیس میں شکایت کی گئی ہے۔ ممبئی اور گوہاٹی پولیس ان کی تلاش میں گئی، لیکن وہ ممبئی کی رہائش گاہ پر نہیں ملے ۔ ان کااپارٹمنٹ مقفل تھا.
ایک پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ممبئی کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انکوائری شروع کی ہے اور شہر کے واقع اپارٹمنٹ میں اس سے پوچھ گچھ کرنے کے لیے گئے تھے۔
جمعرات کو اللہ بادیہ کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا تھا۔ تاہم بعد میں انہوں نے درخواست کی کہ یہ کام ان کے گھر پر کیا جائے۔
وریں اثنا، سوراو گرجر نے 2018-2024 کے درمیان WWE کے ساتھ کل وقتی ریسلر کے طور پر کام کیا، زیادہ تر ان کے ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ شو، WWE NXT میں نظر آئے۔