انڈے پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں اور ضروری امینو ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں، جو پٹھوں کی ترقی، ٹشوز کی مرمت اور مجموعی صحت میں مدد دیتے ہیں۔ لیکن کیا زیادہ انڈے کھانے کا اثر سٹیرائڈز جیسا ہو سکتا ہے اور وہ واقعی سٹیرائڈز کی طرح کام کرتے ہیں ؟

ٹوکیو کے فٹنس کے شوقین جوزف ایورٹ نامی ایک شخص نے یہ جانچنے کے لیے فیصلہ کیا کہ وہ ایک مہینے میں 1000 انڈے کھائیں گے۔ جوزف نے یہ تجربہ کیا کہ آیا ایک دن میں 30 انڈے کھانے سے ان کی طاقت، پٹھوں کا حجم اور صحت پر کوئی بڑا اثر پڑے گا۔ ان کی خوراک میں آملیٹ، انڈے اور حتیٰ کہ چاول کے ساتھ کچے انڈے شامل تھے۔

بلی نے بوئنگ طیارہ ہائی جیک کرلیا، مگرکیسے؟

اپنی پیشرفت کو ٹریک کرنے کے لیے، جوزف نے ویٹ لفٹنگ کی مشقوں کو شامل کیا اور اسکواٹس، ڈیڈ لفٹ، بینچ پریس وغیرہ میں اپنی کارکردگی پر دھیان دیا۔ ان تمام کوششوں کے حیران کن نتائج سامنے آئے۔ صرف ایک ماہ میں، انہوں نے 6 کلوگرام پٹھوں کی طاقت میں اضافہ کیا اور وزن اٹھانے کی طاقت میں 20 کلوگرام کا اضافہ کیا۔

کولیسٹرول کی سطح کے بارے میں خدشات کے باوجود، ان کے خون کے ٹیسٹ میں حیرت انگیز نتائج سامنے آئے۔ خراب کولیسٹرول میں کم تبدیلی آئی، جبکہ اچھا کولیسٹرول بڑھا، جس سے خون سے نقصان دہ چربی صاف ہوئی۔ ان کے ٹرائگلیسرائڈ کی سطح بھی کم ہوئی، جو دل کی بیماری سے جڑی ہوتی ہے۔

برازیل: خاتون کی جیب میں رکھا موبائل پھٹ گیا، آگ لگنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

تجربہ میں کچھ تکالیف بھی سامنے آئیں۔ کئی دنوں تک کچے انڈے کھانے کے بعد، جوزف ایورٹ کو ہاضمے میں تکلیف ہوئی۔ انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ کچے انڈے کی سفیدی میں موجود ٹرپسن روکنے والے مواد نے یہ مسئلہ پیدا کیا تھا۔ جب انہوں نے پکے ہوئے انڈے کھانے شروع کیے تو علامات غائب ہو گئیں۔

جب سوشل میڈیا پر جوزف کی ویڈیو وائرل ہوئی، تو ایک شخص نے ویڈیو کے تبصرے میں کہا، ”اصل مسئلہ یہ تھا کہ ایک ہی وقت میں دو چیزیں بدل دی گئیں۔ یہ زیادہ معلوماتی ہوتا اگر انڈے کی خوراک کو اپنی معمول کی خوراک کے ساتھ ملا کر آزمایا جاتا۔“

ایک اور شخص نے کہا، ”میں روزانہ 7-8 انڈے کھاتا ہوں اور میں کہہ سکتا ہوں کہ انڈے کا اصل اثر جسم پر پڑتا ہے۔ پہلے میں گروسری کی دکان سے انڈے خریدتا تھا، جس سے خشکی اور پٹھوں میں تکلیف ہوتی تھی۔ اب میں مقامی چھوٹے پیمانے پر انڈے خریدتا ہوں اور سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے۔ انڈے کا معیار کھانے والے پر بہت اثر ڈالتا ہے۔“

More

Comments
1000 characters