بھارتی کامیڈین اور ٹی وی شخصیت بھارتی سنگھ نے حالیہ انڈیاز گوٹ لیٹنٹ شو کے تنازعے کے دوران اپنے دوست سمے رائنا کی بھرپور حمایت کی۔
بھارتی سنگھ نے سمے رائنا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہت اچھے شخص ہیں اور ان سے ملاقات کرنے کے بعد کوئی بھی ان کا مداح بن سکتا ہے۔
سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ مزید کام نہیں کرنا چاہتا، نکھل ایڈوانی
یہ حمایت اس وقت سامنے آئی جب یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ نے انڈیاز گوٹ لیٹنٹ شو میں ایک متنازعہ اور نامناسب تبصرہ کیا، جس پر شدید ردعمل کا آغاز ہوا۔
بھارتی سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ سمے رائنا کی شخصیت اور رویہ اس کے برعکس ہے جیسے انہیں دکھایا جا رہا ہے۔ بھارتی سنگھ نے کہا کہ شو کی نوعیت ایسی ہوتی ہے کہ اس میں بعض اوقات غیر متوقع یا غیر معمولی باتیں کی جاتی ہیں، لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہر بات حقیقت کے عین مطابق ہو۔
پنکج ترپاٹھی پولیس کی ’انتہائی مطلوب‘ ملزمان کی فہرست میں شامل، ماجرا کیا ہے؟
بھارتی سنگھ نے مزید کہا کہ سمے رائنا ایک بہت ٹیلنٹڈ اور خوش اخلاق شخص ہیں، جنہیں جنریشن زیڈ سے بھرپور محبت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”اگر آپ سمے سے ملیں گے تو آپ انہیں پسند کریں گے کیونکہ وہ ایک بہت اچھے شخص ہیں اور ان کے اندر بہت ٹیلنٹ ہے۔“
اس دوران بھارتی سنگھ نے شو میں استعمال ہونے والی نازیبا زبان پر بھی تبصرہ کیا، اور کہا کہ اگر کچھ لوگوں کو زبان پسند نہیں آتی تو ان کے لیے مختلف انتخاب ہیں، لیکن سامعین جو شو دیکھتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ یہ صرف شو کی نوعیت ہے اور اسے اتنی سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔
رنویر الہ آبادیہ، جو اپنے یوٹیوب چینل ”BeerBiceps“ کے لیے مشہور ہیں، نے اس تنازعہ کے بعد اپنے متنازعہ ریمارکس پر معذرت بھی کی تھی، اور اس کے بعد شو کی تمام ویڈیوز کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا۔
اس کے باوجود، بھارتی سنگھ نے اس تنازعے کو معمول کی بات قرار دیتے ہوئے سمے رائنا کی شخصی خوبیوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ وہ ایک بہت اچھے انسان ہیں جو کبھی کسی کو تنگ نہیں کرتے۔