بالی وڈ کے ماضی کے معروف اداکار راج ببر کے بیٹے پراتیک ببر نے اپنی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے پریا بنرجی سے شادی کر لی۔

شادی کی تقریب ممبئی کے باندرہ میں آنجہانی اداکارہ سمیتا پاٹل کے گھر پر منعقد ہوئی، جہاں جوڑے نے روایتی انداز میں ایک پُروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

فلم صنم تیری قسم کی دوبارہ ریلیز، 5 دنوں میں 25 کروڑ سے زائد کما لیے

لیکن شادی کی تصاویر کے ساتھ ایک سوال بھی اٹھا، ببر خاندان کے افراد کی غیر حاضری۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس بات پر حیران ہیں کہ پراتیک نے اپنی شادی میں اپنے والد راج ببر اور دیگر اہل خانہ کو مدعو نہیں کیا۔ اس معاملے پر پراتیک کے سوتیلے بھائی آریہ ببر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ پراتیک نے اپنے والد کو اس اہم موقع پر مدعو نہیں کیا۔

راجپال یادیو کا پاکستان مخالف فلموں پر بیان اور پاکستانی ستاروں کے لیے محبت

آریہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پراتیک کے فیصلے سے الجھن میں ہیں کیونکہ انہیں ہمیشہ یہ محسوس ہوتا تھا کہ ان کے خاندان کے درمیان مضبوط اور قریبی تعلقات ہیں۔

آریہ ببر نے اپنی بھابھی کی طرف بالواسطہ اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کسی نے پراتیک کے دماغ پر کنٹرول کرلیا ہے، جس کی وجہ سے وہ اب خاندان کے کسی فرد سے رابطہ نہیں رکھنا چاہتے۔

آریہ نے یہ بھی کہا کہ پراتیک نے اپنی شادی میں شرکت کے لیے کسی کو فون نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ببر خاندان کا کوئی بھی فرد شادی میں شریک نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ پراتیک کی پریا بنرجی سے دوسری شادی کی ہے۔ اس سے پہلے ان کی شادی سانیا ساگر سے ہوئی تھی، لیکن شادی کے ایک سال بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کی اور جنوری 2023 میں باضابطہ طور پر طلاق لے لی۔

More

Comments
1000 characters