بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ایک محبت بھرا خط اور شاندار تحفہ موصول ہوا ہے، جس کا تعلق 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر سے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، سکیش نے جیکولین کو ویلنٹائن ڈے پر ایک قیمتی پرائیویٹ جیٹ تحفے میں دیا ہے۔ سکیش چندر شیکھر، جو 2015 سے جیل میں قید ہے، جیکولین کو ماضی میں بھی پیغامات اور تحائف بھیج چکے ہیں۔
پاکستانی لڑکوں نے مجھے رلا دیا ہے، راکھی ساونت
سکیش نے جیکولین کو خط میں لکھا کہ ”جیکی، میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں اور تم جانتی ہو کہ ویلنٹائن ڈے ہمارے لیے کتنا خاص ہے، کیونکہ یہ دن ہماری محبت کے آغاز کا دن تھا۔“
اس کے ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ کو سرپرائز دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ویلنٹائن گفٹ ایک خصوصی طور پر تیار کردہ گلف اسٹریم جیٹ ہے، جس کا رجسٹریشن نمبر جیکولین کی تاریخ پیدائش ہے۔
کے بی سی میں 5 کروڑ جیتنے والے نے اپنی ساری دولت گنوا کر دودھ بیچنا شروع کردیا ؟
سکیش نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس جہاز کو اپنی ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر کریں گے تاکہ اس تحفے کو قانونی حیثیت حاصل ہوجائے۔
سکیش چندر شیکھر پر کروڑوں روپے کے فراڈ اور بھتہ وصولی کے سنگین الزامات ہیں، جن کی تحقیقات جاری ہیں۔
جب انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے 2021 میں سکیش کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا، تو اس کا تعلق بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے سامنے آیا۔
اس کیس میں جیکولین کو بھی ملزم نامزد کیا گیا، تاہم سکیش نے جیکولین کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
سکیش کا دعویٰ تھا کہ وہ جیکولین کو ڈیٹ کر رہا تھا اور دونوں کی کچھ تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں۔ تاہم، جیکولین نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سکیش نے خود کو ایک معزز بزنس مین کے طور پر پیش کیا اور انہیں دھوکہ دیا۔
جیکولین نے مزید کہا کہ سکیش نے انہیں دھمکایا اور ہراساں کیا، جس کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئیں۔
واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس نے سکیش چندر شیکھر کے پیغامات اور خطوط کا سلسلہ روکنے کے لیے درخواست دائر کی تھی، لیکن اس کے باوجود وہ پیغامات اور تحائف مسلسل موصول کرتے ہیں۔
اس تمام صورتحال نے جیکولین کی زندگی میں کشمکش اور پریشانی پیدا کر دی ہے، اور وہ ابھی تک سکیش سے آئندہ کے تعلقات کو واضح کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔